خلفاء راشدین مہدیین کی ترتیب خلافت اجماعی ہونے کے ساتھ ساتھ منطقی اور معقولی بھی ہے۔ قرآن کریم جو انسانوں کے لیے تاقیام قیامت سرچشمۂ ہدایت ہے، اس کی حفاظت کے لیے رب ذوالجلال نے غیب سے انتظامات فرماۓ ہیں۔
جوں جوں حلقۂ اسلام وسیع ہوتا گیا، اس کے تقاضوں کے مطابق خلفاء راشدین کو تکوینی طور پہ ان ضرورتوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی رہنمائی اور سہولت بہم پہنچائی جاتی رہی۔ اس زاویے سے غور کرنے سے اس شیطانی وسوسے و فساد عقیدہ کی جڑ کٹ جاتی ہے کہ خدانخواستہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے دنیاوی مفادات کے خاطر ساز باز کر کے ساداتِ اہلِ بیت کو ان کے حق خلافت بلا فصل سے محروم رکھا۔