افکار واقتباسات

بلال أحمد
کس قدر مطلب کی دنیا بن گئی ہے اے بلال
پوچھتے ہیں کیا غرض ہے گر کرو انکو سلام
بقلم بلال أحمد
محمّد ذيشان
مغربی دنیا نے محض اپنی تحسینیات اور کمالیات کی خاطر دنیا کی ضروریات و حاجیات کوقربان کرنے کا وتیرہ اختیار کیا ہوا ہے ۔اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کی آبادی کنٹرول میں رہے اس میں کوئی ان کا مقابلہ کر نے والا نہ ہو ۔ کوئی انھیں compete کرنے والا نہ ہو۔ اور کسی ملک کی آبادی اس حد تک نہ جاۓ جو ان کے لیے خطرہ ہو سکے یہ امر واقعہ ہے۔
محمّد ذيشان
بہت سارے لوگ اس دنیا میں ایسےہیں جن کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کرے بچارے بہت زیادہ پریشان ہیں ان ساتھیوں کو سیدھا راستہ بتائیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کے حوصلے بڑھائںیں کیا پتا کل کو وہ تناور درخت بن جائے اور آپ کی نسلوں کے کام آئے اور وہ آپ کودعائیں دیں کیونکہ نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی
محمّد ذيشان
•●◉✿ اقوال زرين ✿◉●•◦
۱)یہ دنیا آپ کی سوچ سے بالاتر ہے جب
آپ کبھی اپنے حالات کو اپنے مخالف پاتے ہیں تو آپ کو تنگ نظر بننے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنے کام پر جمے رہو اور آگے بڑھتے رہو۔
۲)زندگی میں رسک لینا سیکھو آگے بڑھنے کے لئے۔
۳)جو تم ہمیشہ سے کرتے آئے ہو اگر وہی کرو گے تو تم کو وہی ملے گا جو ملتا آیا ہے۔
محمّد ذيشان
ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی اے تابش
میں نے ایک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
سید نعیم الحق
أربعة أشهر هجرية، ثلاثة متتالية "ذو القعدة وذو الحجة ومحرم"، ويأتي منفصلاً شهر "رجب" هي الأشهر الحرم التي تتوقف فيها العرب عن القتال في فترات ما قبل الإسلام، إلا دفاعاً عن النفس والأرض.
ادارہ
اگر تم دنیا کو پوری کوشش کرکے کچھ دو تب بھی ہو سکتا ہے کہ اس بعض لوگ تمہیں اس کا برا بدلہ دیں، لیکن تم دنیا کو سب سے اچھی کوشش پیش کرو۔۔!
ادارہ
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سالوں کی محنت سے بنائی ہوئی عمارت ایک لمحے میں منہدم ہوجاتی ہے، لیکن تم ہر حال میں تعمیر کرتے رہو۔۔!
ادارہ
کبہی کبھی عظیم لوگ جو بڑی سوچ رکھنے والے ہیں، ان کے لئے چھوٹی سوچ کے لوگ بھی رکاوٹ بن جاتے ہیں، لیکن ہر حال میں بڑی سوچ رکھو۔۔!
ادارہ
جو اچھائی تم دنیا کے لئے آج کر رہے ہو، کل اسے بھلا دیا جائے گا۔۔ لیکن تم اچھائی ہر حال میں کرو۔۔!
ادارہ
سچائی اور صاف گوئی، یہ دونوں چیزیں تمہیں تنقید کا شکار بنادیں گی، لیکن تمہیں ہر حال میں سچا اور صاف گو بننا ہوگا۔۔!
ادارہ
جب کامیابی تمہارے قدموں کو چومے گی تو تمہارے جھوٹے دوست اور سچے دشمن پیدا ہوجائیں گے، ہر حال میں کامیاب بنو۔۔!
ادارہ
اگر اچھے کام کروگے تو لوگ یہ کہیں گے کہ تم اپنے مفادات کے تحت یہ کام کر رہے ہو، اچھائی ہر حال میں کرو۔۔!
ادارہ
لوگ عقل مندی کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنے مطلب سے تعلق رکھتے ہیں، ان سے محبت ہر حال میں کرو۔۔!
بنت سمیر
تین چیزیں عقل کو بڑھاتی ہیں۔
نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھنا
علماء سے ربط وتعلق قائم کرنا
بے فائدہ باتوں سے پرہیز کرنا
(امام شافعی رحمہ اللہ)
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
اسلام نے کسی دن کام کی چھٹی کرنے کا نہ حکم دیا ھے نہ اس سے روکا ھے اگر سارے ھفتے کام ھو تو بیشک جمعہ کو بھی ھو لیکن اگر چھٹی کرنی ھے تو عیسائیوں کے یوم عبادت کے بجائے مسلمانوں کے یوم عبادت میں ھو صدیوں سے مسلم ممالک کا اس پر عمل رھاھے اوراب بھی ھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
ذوالحجه کے پہلے دس دنوں میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یہ تکبیر پڑھنا بہتر ھے: الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
ذوالحجة كے دس دنوں میں ھر عبادت کا ثواب عام دنوں سے زیادہ ھے ایک روزے کا ثواب حدیث میں سال بھر روزے رکھنے کے برابر اور ایک رات عبادت کااجر شب قدر کی عبادت کے برابر ھے
ادارہ
عام طور پر کتابیں تین طرح کی ہوتی ہیں:
1.عمیق اور دقیق علمی کتب. 2. سہل اور آسان کتب. 3. نشاط انگیز اور دلچسپ کتب.

وقت کی بھی تین قسمیں ہیں:
1. یکسوئی، خلوت اور نشاط کا وقت. 2. جلوت اور فرصت کا وقت ( جیسے انتظار گاہوں اور سفر کا وقت). 3. تھکاوٹ،اکتاہٹ اور بیزاری کا وقت.

1 قسم کا مطالعہ وقت 1 میں، 2 قسم کا مطالعہ 2 وقت میں، 3 کا 3 میں
ادارہ
مدرسہ ترتیب کی روح کیا ہے . "! ... حضرت تھانوی فرماتے ہیں
مدرسہ اپنے بزرگوں کے مسلک پر رہے....... اگر یہ بات مدرسہ میں سے جاتی رہی تو ہونا نہ ہونا برابر ہے،،،،،، جب بزرگوں کے طرز کو چھوڑ دیا، تو پھر نور کہاں، برکت کہاں؟،،
ملفوظ 71ص 338
  • افکار واقتباسات کے اعداد شمار:
  • کل اقتباسات : 36
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025