حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
اسلام نے کسی دن کام کی چھٹی کرنے کا نہ حکم دیا ھے نہ اس سے روکا ھے اگر سارے ھفتے کام ھو تو بیشک جمعہ کو بھی ھو لیکن اگر چھٹی کرنی ھے تو عیسائیوں کے یوم عبادت کے بجائے مسلمانوں کے یوم عبادت میں ھو صدیوں سے مسلم ممالک کا اس پر عمل رھاھے اوراب بھی ھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
ذوالحجه کے پہلے دس دنوں میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یہ تکبیر پڑھنا بہتر ھے: الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
ذوالحجة كے دس دنوں میں ھر عبادت کا ثواب عام دنوں سے زیادہ ھے ایک روزے کا ثواب حدیث میں سال بھر روزے رکھنے کے برابر اور ایک رات عبادت کااجر شب قدر کی عبادت کے برابر ھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
يحيي بن معاذ نے فرمایا: انسان کے لئے اسکا مال مرتے وقت دوبری مصیبت بنتا ھے کہ پورا چھن جاتاھے اور پورے کا حساب دیناھوتاھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
بسم الله الرحمن الرحيم سے شروع کرتے ھیں صرف 786 لکھنے سے سنت ادا نھیں ھوتی البتہ زبان سے پڑھکر علامت کے طورپر لکھیں توجائزھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
افسوس یہ ھے کہ مسجدوں میں یہ گناه بكثرت نظر آتا ھے اگر جماعت کھڑی ھوگئی ھو تب بھی بے جگہ پارک نہ کریں اگر کردیا تو سلام کے فورا بعد ھٹائیں
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
ٹریفک کے قوانین کی پابندی شرعاً بهي ضروري ھے اورانکی خلاف ورزی ناجائز مثلاً سگنل کی یا رفتار کی یا سمت کی خلاف ورزی
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
جوشںخص تین جمعےسستی کی وجہ سے چھوڑے الله تعالي اسکے دل پر مہر لگاديتاھے (حدیث رواه ابو داؤد) دوسري احاديث میں ھے کہ توبہ ھرگناه کاعلاج ھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
توبہ کے لئے تین چیزیں ضروری ھیں:1-ندامت2-گناه كي تلافي، مثلاًنمازكي قضا يا بندے کا حق ھو تو اسکی ادائیگی یا معافي كا حصول 3-نہ کرنے کاعزم
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
كسي دوسرے کی دیوارپرلکھنا یا اشتہار لگانا چاھے وه كوئی نصیحت کی بات ہی کیوں نہ ھو بغیر اسکی اجازت کے جائز نھیں گناه هے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
جس #گلی سے لوگ گذرتے ھوں وھاں #کوڑاکرکٹ پھینکنا جائز نھیں گناه ھے اور راستے سے کوڑا یا کوئی تکلیف ده چیز ھٹادیناایمان کا شعبہ ھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
حدیث میں ھے کہ تم اپنے گھروں کے آس پاس کے علاقوں کو صاف کرو(ترمذی) لھذایہ بھی دین کا حکم ھے کہ گھروں ہی کو نھیں انکے ماحول کوبھی ھم صاف کریں
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
کسی کیلئے سکھ ڈھونڈنے والے کی ذات پر سکھ آسمان سے برستے ہیں
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
امام شافعي سے منقول ھے کہ شب قدر کا دن بھی فضیلت رکھتا ھے اس لئے دن میں بھی عبادت کرو تاکہ شب قدر کی فضیلت پاسکو اور اسکا طریقہ تلاوت قرآن

 امت کو درپیش چیلنج اور ہمارا نظام تعلیم

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم کا حرا فاؤنڈیشن کی تقریب سے اہم خطاب
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
کسی بھی انسان پر حقارت کی نگاه ڈالنا نظر کا گناه ھے کسی کوکیامعلوم کہ اسکا انجام کیا ھے
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
مظلوموں کی مدد بس میں نہ ھو تو انکے لئے الله تعالي سے دعا تو ھر شخص کرسکتا ھے نیز جو موثر ھوں انکو توجہ دلانے کا ھر ممکن طریقہ ھمارا فرض ھے
مفتی تقی عثمانی صاحب کا تعارف
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024