کھانے کی ابتدا بھی نمک سے کرو اور اختتام بھی نمک ۔ من گھڑت حدیث ہے

کھانا کھانے کی ابتداء و اختتام سے متعلق یہ پوسٹ من گھڑت اور شیعی روایات پر مشتمل ہے. ( ابو الخیر عارف محمود).

■ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علی علیہ السلام کو وصیت کرتے ھوئے فرماتے ہیں:

 اے علی! کھانے کی ابتدا بھی نمک سے کرو اور اختتام بھی نمک ، چونکہ نمک میں ستر بیماریوں کا علاج ہے  ان میں سے کچھ یہ ہیں:

 1- پاگل پن،

2- جزام (کوڑھ)،

3- برص یعنی جلد پر سفید داغ بن جانا، بلکہ بعض کے تو بال اور پوری جلد بھی سفید ھوجاتی ہے،

4- گلے میں درد،

5۔ دانتوں میں درد،

 

اور

6- پیٹ میں درد،.

حارث بن أبي أسامه نے اسے اپنی مسند میں نقل کیا ہے، انظر (بغية الباحث عن زوائد مسند الحارث بن أبي أسامة للهيثمي).

یہ روایت مسلسل بالضعفاء ہے، عبدالرحیم بن واقد متروک راوی ہے، حماد بن عمر نصیبی منکر الحدیث ہے  علامہ بوصیری نے اتحاف میں فرمایا : کہ یہ سند مسلسل بالضعفاء ہے، اس  سند میں سری، حماد اور عبدالرحمن ضعیف ہیں.

علامہ بیہقی نے دلائل النبوۃ میں ذکر کر اس موضوع قرار دیا ہے. کما في اللآلي المصنوعة

 تنبیہ: باقی اہل تشیع کی روایات ہیں جنہیں وہ باب فضل الملح یا أبواب الأطعمة کے ذیل میں نقل کرتے ہیں.

 ■ امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

جو چاھتا ہے کہ اس کے منہ پر سے کیل اور دانے ختم ھو جائیں اسے چاہیئے کہ کھانا کھاتے وقت پہلے لقمہ پر تھوڑا سا نمک چھڑک لے.

 ■امام رضاعلیہ السلام نے اپنے اصحاب سے پوچھا:

بتاؤ  بھترین ہانڈی (سالن) کیا ہے؟

 تو ایک نے کہا: گوشت.

دوسرے نے کہا: گھی.

تیسرے نے کہا زیتون کاتیل،

یہاں تک آپ نے خود فرمایا: نہیں، بہترین غذا نمک ہے۔

 راوی کہتا ہے ایک دفعہ ھم مولا رضا علیہ السلام کے ساتھ سیر کے لئے باہر نکلے، چنانچہ آپ کا خادم نمک لے جانا بھول گیا تو ھم سب بغیر کچھ کھائے واپس آگئے. یعنی حضرت اس قدر پابند تھے کے نمک سے ابتدا اور اختتام فرماتے تھے.  چونکہ اس سفر میں نمک ھمراہ نہیں تھا لھذا آپ نے واپس آکر کھانا تناول فرمایا.

 ■ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک حدیث میں فرماتے ہیں:

جو کوئی بھی کچھ کھانے سے پہلے اور آخر میں تھوڑا سا نمک کھا لیتا ہے تو  خداوندعالم اس سے 330 بلاؤں کو دور فرما دیتا ہے. جن میں سے کمترین جذام ہے.

 

کھانا کھانے کی ابتداء و اختتام سے متعلق یہ پوسٹ من گھڑت اور شیعی روایات پر مشتمل ہے۔

( ابو الخیر عارف محمود)

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024