حضوراکرم ﷺ کا کھانا تناول فرمانا

???? حضور اکرم ﷺ کی عادت مبارکہ یہ تھی کہ کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھوتے تھے، یہ عمل سنتِ انبیاء کرام علیہم السلام ہونے کے ساتھ ساتھ فقر کو دور کرنے کا بھی ذریعہ ہے، اسی طرح آپ ﷺ کی عادت شریفہ تین انگلیوں سے کھانا تناول فرمانے کی تھی اور ان کو چاٹ بھی لیتے تھے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔

???? کھانے میں برکت کے مسنون اسباب :
1- ابتداءِ طعام میں بسم اللہ پڑھنا۔
2- کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا۔
3- دائیں ہاتھ سے کھانا۔
4- اپنے سامنے سے کھانا، درمیان سے نہ کھانا۔
5- انگلیوں کا چاٹنا۔
6- برتن کو صاف کرنا۔
7- دستر خوان پر گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھانا۔
8- مل کر کھانا، انفرادی نہ کھانا۔

???? اگر ایک ہی نوعیت اور ایک ہی قسم کا کھانا ہو تو برتن کے درمیان سے کھانا بے برکتی کا باعث ہے اور اگر مختلف اقسام کا کھانا ہو درمیان سے کھانے میں حرج نہیں۔

???? حضور اکرم ﷺ نے کبھی کھانا میز پر تناول نہیں فرمایا، نہ چھوٹی طشتریوں میں نوش فرمایا، نہ آپ ﷺ کے لئے کبھی چپاتی پکائی گئی۔
???? زمین پر بیٹھ کر کھانا سنت ہے اور کرسی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا بوقت ضرورت جائز ہے۔
حضرت یونس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ حضور اکرم ﷺ کھانا کس چیز پر رکھ کر کھاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہی چمڑے کے دسترخوان پر۔


???? حضور اکرم ﷺ کی روٹی ????

????حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کی وفات تک آپ ﷺ کے اہل وعیال نے مسلسل دو دن کبھی جو کی روٹی سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔
???? آپ ﷺ کے گھر میں جو کی روٹی کبھی نہیں بچتی تھی، اور آپ ﷺ نے تمام عمر میں کبھی جو کی روٹی سے بھی دو دن پے درپے پیٹ نہیں بھرا۔

???? *روٹی تناول فرمانے کی کیفیت*????
آپ ﷺ نے مختلف روٹیاں مختلف نوعیت سے تناول فرمائیں :
جو کی روٹی، گیہوں کی روٹی، گھی کی روٹی ..... جو کی روٹی کھجور کے ساتھ، کبھی روٹی گوشت، کبھی روٹی گھی، کبھی روٹی سرکہ، کبھی روٹی زیتون
???? روٹی درمیانی رکھی جائے کہ یہ برکت کا باعث ہے نہ بہت چھوٹی ہو اور نہ بہت بڑی ہو، روٹی کا اکرام کیا جائے، اس کے ٹکڑوں کو ادھر ادھر نہ پھینکا جائے۔

???? حضور اکرم ﷺ کا سالن ????

????حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ سرکہ بھی کیسا اچھا سالن ہے۔
???? حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کیا تم کھانے پینے کی خاطر خواہ نعمتوں میں نہیں ہو حالانکہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو دیکھا کہ ان کے ہاں معمولی قسم کی کھجوروں کی مقدار نہ ہوتی تھی کہ جس سے شکم سیر ہو جائے۔
???? حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور مالش میں بھی اس لئے کہ بابرکت درخت کا تیل ہے۔
???? حضور اکرم ﷺ کو کدو مرغوب تھا، آپ اس کو تلاش کرکے نوش فرماتے۔
???? حضور اکرم ﷺ کو میٹھا اور شہد بے انتہا پسند تھا۔
???? حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بونگ کا گوشت کچھ لذت کی وجہ سے حضور اکرم ﷺ کو زیادہ پسند نہ تھا، بلکہ گوشت چونکہ گاہے گاہے پکتا تھا اور یہ جلدی گل جاتا، اس لئے حضور اکرم ﷺ اس کو پسند فرماتے تھے، تاکہ جلدی سے فارغ ہو کر اپنے مشاغل میں مصروف ہوں۔

???? *مختلف گوشت کھانے کی مختلف نوعیت*????
آپ ﷺ سے مختلف طریقے سے مختلف قسم اور نوعیت کا گوشت کھانا ثابت ہے :
دست کا گوشت، پیٹھ کا گوشت، شانے کا گوشت، گردن کا گوشت، بھنا ہوا گوشت، بغیر روٹی کے تنہا گوشت، نمک لگاکر خشک گوشت، شوربا دار گوشت، ہڈی دار گوشت، کدو کے ساتھ گوشت، بکری کا گوشت، اونٹ کا گوشت، گھوڑے کا گوشت، نیل گائے کا گوشت، خرگوش، مرغی، چکور پرندہ، سرخاب پرندہ، مچھلی، اسی طرح پائے کھانا بھی ثابت ہے۔
گائے کے گوشت کے بارے میں بعض روایات کے مطابق دستر خوان پر لایا جانا مروی ہے مگر صراحت سے نوش فرمانے کا ذکر نہیں۔

???? یہ کھانے مرغوب تھے ????
حلوہ : آٹے اور گھی سے بنی میٹھی چیز۔
ہریسہ : گوشت اور کوٹے ہوئے گیہوں سے تیار کردہ، حلیم کے مشابہ۔
حلیس : کھجور، پنیر اور گھی سے بنی میٹھی چیز۔
خزیرہ : یہ بھی ایک قسم ہے۔
خبیص : گھی، گیہوں اور شہد سے تیار کردہ۔
ستو : جو کا ستو
دشیشہ : آٹے، گوشت اور کھجور سے تیار کردہ
اس کے علاوہ سرکہ، ثرید، پنیر دودھ اور زیتون بھی مرغوب تھے۔

مفتی سفیان بلند صاحب

رکن شریعہ کمیٹی حلال آگہی و تحقیقاتی کونسل
مدرس جامعہ دارالہدی گلستان جوہر
رکن شریعہ کمیٹی حلال آگہی و تحقیقاتی کونسل

کل مواد : 29
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025