رحلت شیخ الحدیث حضرت مولانا نور الہدی صاحب ماہنامہ النخیل شوال 1440

10 جون 2019ءکو شیخ الحدیث حضرت مولانا نور الہدی صاحب اسی سال کی عمر میں اس جہان فانی سے رحلت فرماگئے....اناللہ وانا الیہ راجعون....مولاناجامعہ اشرفیہ کے قدیم فضلاء میں سے تھے ،1965ءمیں انہوں نے وہاں سے دستار فضیلت حاصل کی تھی اور شیخ الکل حضرت مولانا رسول خان صاحب رحمہ اللہ اور حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب رحمہ اللہ سے انہیں شرف تلمذ حاصل تھا،وہ کراچی میں جامعہ ربانیہ کے نام سے ایک دینی ادارے کے بانی ومہتمم تھے ،مولانا نورالہدی صاحب ایک پختہ، ذی استعداد عالم دین اور ممتاز مدرس تھے، ایک زمانہ میں کراچی کی سیاسی بساط پر بڑے فعال تھے، جمیعت علمائے اسلام کے کراچی کے امیر بھی رہے اور قومی اسمبلی کے لئے کراچی سے انتخابات میں بھی انہوں نے حصہ لیا لیکن درس و تدریس کے شعبے سے آخر تک وابستہ رہے اور کئی عشروں سے صحیح بخاری شریف کا درس دیتے رہے۔ایک عرصے تک اپنے ادارے کے ساتھ ساتھ بعض دوسرے مدارس میں بھی درس حدیث کے لئے جاتے رہے ،مولانا نورالہدی صاحب کچھ عرصہ کراچی کے مشہور دینی ادارہ جامعہ فاروقیہ میں بھی استاد رہے ہیں۔ ’’التنشیط الاحوذی‘‘ کے نام سے انہوں نے سنن ترمذی شریف کی عربی زبان میں دس جلدوں میں شرح لکھنا شروع کی تھی جس کی پہلی جلد پر اس ناکارہ نے تعارفی تبصرہ بھی لکھا تھا جو میری کتاب ’’ کتب نما‘‘ میں شامل ہے۔انہوں نے قرآن کریم کی سورتوں اور آیات کے ربط پر بھی ایک وقیع کتاب دو جلدوں میں ’’مراصدالنظر‘‘  کے نام سے لکھی ہے جو ایک سے زائد بار چھپ چکی ہے،’’اسلام اور تصوف‘‘ اور ’’مقاصد شریعت ‘‘ کے نام سے بھی انہوں نے کتابیں لکھیں جو مطبوع ہیں۔شیخ الحدیث مولانا نورالہدی صاحب رحمہ اللہ کے جانشین ان کے صاحب زادے مولانا شمس الہدی صاحب ہیں جنہوں نے جہاد ومغازی پر اردو زبان میں پہلی غیر منقوط کتاب ’’سروں کے سودے‘‘  کے نام سے لکھی جو تین سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہے۔اللہ جل شانہ حضرت شیخ کی کامل مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے مآثر و خدمات کو قبول فرمائے۔

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024