حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت

????حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت کو آپ ﷺ کے دونوں مونڈھوں کے درمیان دیکھا جو سرخ رسولی جیسی تھی اور مقدار میں کبوتر کے انڈے جیسی تھی۔
???? حضرت عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ مہر نبوت کیا چیز تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ چند بالوں کا مجموعہ تھا۔

???? مہر نبوت کی مشابہت ????
روایات میں مختلف مشابہت مذکور ہیں :
کبوتری کے انڈے کے مثل، ابھرے ہوئے گوشت کی مثل، مٹھی کے ہم شکل، سیپ کے مثل، بندوق کی گولی کے مثل، مسہری کی گھنڈی کے مثل، نیزے کے خول کی مانند، ہر صحابی نے اپنے اپنے اعتبار سے بیان فرمایا۔
???? یہ حصہ ابھرا ہوا تھا اور اس جگہ بال تھے۔
???? اس پر محمد رسول اللہ اور سر فأنت منصور لکھا ہوا تھا (علی اختلاف الروایات)
???? یہ پیدائشی مہر تھی، بعض کے مطابق شق صدر کے موقعہ پر فرشتوں نے لگائی تھی، اس سے ختم نبوت کی طرف اشارہ تھا، اس سے مشک کی خوشبو آتی تھی ممکن ہے کہ پورے معطر بدن کی خوشبو وہاں معلوم ہوتی ہو کیونکہ آپ ﷺ کا پسینہ مبارک خوشبو دار تھا تو وہاں پسینہ ہونے پر زیادہ خوشبو معلوم ہوتی ہو۔

???? حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک ????

????حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک نصف کانوں تک تھے۔
بال مبارک کی مختلف صورتیں مختلف احوال کے اعتبار سے ہوتی تھیں :
وفرہ ، لمہ ، جمہ (ان کو یاد کرنے کے لئے ہر ایک کا ابتدائی حرف ملالیں تو ولج بنتا ہے)
???? وفرہ: وہ بال جو کانوں کی لو تک ہوں۔
???? لمہ: وہ بال جو کانوں سے نیچے اور کندھوں سے اوپر ہوں۔
???? جمہ: وہ بال جو کندھوں تک پہنچ جائیں۔
عام طور پر بال مبارک کانوں کی لو تک ہوتے اور جب چھوڑ دیتے تو گردن تک آجاتے، بال کی مسنون مقدار کانوں کی لو اور اس کے قریب ہے، کندھے کے نیچے آجانا خلاف سنت ہے، اگر بال مبارک بہت زیادہ لمبے ہوجاتے تب بھی کندھے تک ہوتے۔

???? بال مبارک میں بیس سے زیادہ سفید بال نہ تھے، صرف چار مواقع پر سر منڈوانے کا ذکر ملتا ہے :

١- حدیبیہ ٢- عمرة القضاء ٣- عمرہ جعرانہ ٤- حجة الوداع

بال رکھنا سنت ہے اور سنت طریقے سے رکھے جائیں، نئے نئے فیشن کی طرح نہ رکھے، حدیث میں قزع کی ممانعت آئی ہے، قزع کا مفہوم یہ ہے کہ سر کے بعض بالوں کو مونڈا جائے اور بعض کو چھوڑ دیا جائے۔

مفتی سفیان بلند صاحب

رکن شریعہ کمیٹی حلال آگہی و تحقیقاتی کونسل
مدرس جامعہ دارالہدی گلستان جوہر
رکن شریعہ کمیٹی حلال آگہی و تحقیقاتی کونسل

کل مواد : 29
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024