جامعہ فاروقیہ، کراچی پاکستان

جامعہ فاروقیہ، اسلامی تعلیمات کی ترویج و تعلیم کی ایک معروف انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی ہے۔

جامعہ فاروقیہ، اسلامی تعلیمات کی ترویج و تعلیم کی ایک معروف انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی ہے۔ اس وقت جامعہ فاروقیہ میں طلبہ اندرونِ پاکستان اور بیرون پاکستان سے یہاں آکر دین کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جامعہ فاروقیہ میں درج ذیل علوم کی تعلیم دی جاتی ہے:

  • حفظ قرآن کریم

  • ثانویہ عامہ (میٹرک کے مساوی)

  • ثانویہ خاصہ (انٹرمیڈیٹ کے مساوی)

  • عالیہ (بی اے کے مساوی)

  • عالمیہ (ایم اے کے مساوی)

  • تخصص (پی ایچ ڈی کے مساوی)

ہر تعلیمی سال (اکیڈمک لیول) کے اختتام پر جامعہ فاروقیہ کے طلبہ کا امتحان وفاق المدارس العربیہ، پاکستان کی زیر نگرانی لیا جاتا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ، پاکستان اسلامی تعلیمات کا ایک بورڈ ہے جویونیورسٹی گرانٹس کمیشن، وزارتِ تعلیم، حکومت پاکستان کی مشاورت و منظوری سے قائم کیا گیا تھا۔ 

یہاں اساتذہ اور ریکٹر کی خاص توجہ اس بات پر رہتی ہے کہ دوران تعلیم طلبہ کے اندر فکر آخرت کی تربیت کے ساتھ ساتھ جدید دور کے مسائل پر بھی ان کی نظر رہے۔ 

جامعہ فاروقیہ کے زیر انتظام منعقد ہونے والی غیر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں (مثلاً، کمپیوٹر لٹریسی پروگرام، مختلف زبانوں یعنی انگلش، اردو، عربی میں مہارت، مارشل آرٹ، تبلیغی دورے، حضرت شیخ الحدیث کی اصلاحی مجالس) میں شرکت کے لیے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 

جامعہ فاروقیہ کے بانی اور ریکٹر شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خاں رحمہ اللہ ہیں جنھوں نے دارالعلوم دیوبند سے تحصیل علم کی۔ وہ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد رشید اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے متوسلین میں سے تھے۔ حضرت شیخ الحدیث وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر بھی رہے تھے۔ 

جامعہ فاروقیہ شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت مولانا سلیم الله خان صاحب رحمہ اللہ کی بے انتہا محنتوں اور کوششوں کے نتیجہ میں 23 جنوری 1967ء مطابق 1387ھ ہجری کو معرض وجود میں آیا، اس کی ابتداء علمائے دین کے مخلصانہ مشوروں کے بعد کی گئی جن میں محدث العصر حضرت مولانا محمد یوسف بنوری، حضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب اور خطیب اسلام حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی نورالله مرقدہم شامل تھے۔

جب کہ اس کی تاسیس میں محترم ابومعاویہ غزنوی صاحب اور دیگر معزز اراکین سیرت کمیٹی کی انتہائی مخلصانہ معاونت بھی شامل ہے جن کا تعاون ہی دراصل اس ادارے کے قیام کی بنیاد بنا۔ ہم اس تعاون پر ان سب افراد کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے دعاء گو ہیں کہ الله رب العزت ان تمام حضرات کو بہترین جزاء عطا فرمائیں او ران میں سے جو لوگ دنیا سے جاچکے ہیں ان کی مغفرت کاملہ فرمائیں۔ آمین

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024