خاتمہ بالخیر کا عجیب نسخہ

سوال

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تهانوی رحمة الله عليه سے کسی نے پوچھا کہ ایمان پر خاتمہ کا کامیاب نسخہ بتلائیے تو انہوں نے فرمایا: "مراقی الفلاح" جو فقہ کی مشہور و معروف کتاب ہے اس میں ایک حدیث ہے:

قال ﷺ: من صلى ركعتي الفجر (اي سنته) في بيته يوسع له في رزقه و يقل المنازع بينه وبين اهله و يختم له بالايمان.

(مراقي الفلاح؛ شرح نور الايضاح، ص: 111)

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص فجر کی دو رکعت سنت اپنے گھر میں پڑهے تو اس کے رزق میں وسعت کردی جائےگی، اور اسکے اور اسکے گھر والوں میں جھگڑے کم ہوجائیں گے اور اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا.

(حوالہ: رسالہ سہ ماہی حکیم الامت، صفحه نمبر 11)

 

▪ الجواب:

واضح رہے کہ "مراقی الفلاح" فقہ کی کتاب ہے، لہذا کسی بھی فقہ کی کتاب میں کسی روایت کا موجود ہونا بطور حوالہ کافی نہیں ہوتا، بلکہ حدیث کی کسی مستند کتاب میں اس روایت کا موجود ہونا ضروری ہے.

 

▪ روایت کا درجہ و حکم

یہ روایت احادیث کی کسی مستند کتاب میں موجود نہیں.

البتہ علامہ سخاوی رحمه اللہ نے اس روایت کو اپنی کتاب "الأجوبة المرضية" میں نقل کیا ہے.

  • "من صلى سنة الفجر في بيته يوسع له في رزقه وتقل المنازعة بينه وبين أهله ويختم له بالإيمان".

- المحدث: السخاوي.

- المصدر: الأجوبة المرضية.

- الصفحة أو الرقم: 3/916.

- خلاصة حکم المحدث: لا أصل له.

 

▪ خلاصہ کلام

یہ روایت سرے سے موجود ہی نہیں، لہذا اس روایت کا بیان کرنا یا پھیلانا بھی درست نہیں.

 

      《واللہ اعلم》


حدیث کے مختصر مضامین

( حدیث کے متعلق سوالوں کے جواب)

الشيخ محمد طلحہ بلال احمد منیار حفظہ اللہ
(تلمیذ رشید شیخ عبد الفتاح ابو غدہ قدس سرہ)

کل مضامین : 4
اس سلسلے کے تمام مضامین

مفتی عبد الباقی اخوانزادہ صاحب

مہتمم جامعہ اسلامیہ رضیہ للبنات سائیٹ کراچی
مفتی عبدالباقی اخونزادہ مدظلہ نے 1994 میں جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون کراچی سے درسِ نظامی کی تعلیم مکمل کی۔
جس کے بعد 1995-1996 میں اسی ادارے سے تخصص فی الفقہ کیا۔
بعد ازاں2001-2004 تک جامعہ دارلعلوم کراچی سے تمرینِ افتاء کیا اور وفاقی اردو یونیورسٹی سے تاریخِ اسلام میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
اس وقت مفتی صاحب جامعہ اسلامیہ رضیہ للبنات سائیٹ کراچی میں مہتمم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کل مواد : 12
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن

آپ بھی لکھئے

اپنی مفید ومثبت تحریریں ہمیں ارسال کیجئے

یہاں سے ارسال کیجئے

ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024