حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوا میں معلق پتھر

شعبان عباس ایک مصری آرٹسٹ تھا ،

فن نحت(Sculpture) میں ماھر تھا ۔ پتھر لکڑی وغیرہ تراش کر عجیب قسم کے مجسمے تیار کرتا تھا ۔ شعبان کی وفات تقریبا 2010 میں ھوئی ۔

تصویر میں دیا ھوا مجسمہ جس میں دو چٹانوں کو آپس میں رسی سے بندھا ہوا ، اور اوپر والے کو ھواء میں معلق دکھایا گیا ہے ۔ یہ شعبان عباس کے شاھکار اعمال کا ایک نمونہ ہے جس پر اس کو حکومت مصر کی طرف سے ( بینالی ایوارڈ ) بھی دیا گیا تھا ۔

اس مجسمہ میں شعبان نے فن نحت میں اپنی مہارت سے بڑھ کر ( خداع بصر ) استعمال کیا ھے ۔ حقیقت میں یہ دونوں چٹانیں نہیں ھیں ، بلکہ کسی خفیف الوزن مٹیریل ( لکڑی کا برادہ یا کسی قسم کے بھوسے ) کو چٹان کی شکل دی ھے اور اوپر رنگ روغن چڑھا کر اوریجنل کی طرح بتانے کی کوشش کی ھے ۔
پھر لوھے ( کو مضبوط رسی کی شکل دے کر ) اس کو موڑ کر دونوں کو جوڑ دیا ۔ اوپر والا ضخیم رکھا تاکہ مزید تحیر کا باعث ھو ۔ نیچے والے کو زمین پر ٹکانے کے لئے بھی کوئی آئیڈیا استعمال کی ھے ۔ اس طرح کے کئے مجسمہ بعد میں تیار کئے گئے ۔

یہ تصویر کا پورا کچا چٹھا ھے ۔ مگر کسی افاک کذاب نے اس کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی نا کام کوشش کی ھے ۔

بقلم الشیخ محمد طلحہ بلال احمد منیار حفظہ اللہ


حدیث کے مختصر مضامین

( حدیث کے متعلق سوالوں کے جواب)

الشيخ محمد طلحہ بلال احمد منیار حفظہ اللہ
(تلمیذ رشید شیخ عبد الفتاح ابو غدہ قدس سرہ)

کل مضامین : 4
اس سلسلے کے تمام مضامین

الشیخ محمد طلحہ بلال احمد منیار حفظہ اللہ

تلمیذ رشید شیخ عبد الفتاح ابو غدہ قدس سرہ
کل مواد : 4
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024