جامعہ تراث الاسلام کے تخصص فی الافتاء کی انفرادیت ماہنامہ النخیل رمضان 1440

دورِ حاضر میں دیگر شعبوں کی طرح دینی تعلیم کے شعبے میں بھی تخصصات کی اہمیت و ضرورت مسلّم ہے۔دینی مدارس میں آٹھ سالہ تعلیمی سلسلے(درس نظامی) کی تکمیل کرنےکے بعد فاضل اپنے ذوق اور مناسبت کو دیکھتے ہوئے کسی ایک فن میں مہارت پیدا کرنے کی خاطر اس فن کی تحصیل میں ہمہ وقت مشغول و مصروف ہوجاتا ہے اور مسلسل چند سال کی محنت اور جستجو کے بعد وہ اس فن میں مہارت حاصل کرلیتا ہے۔

جامعہ تراث الاسلام (جس کا قیام ۲۰۰۷ءمیں ہوا)،اپنے قیام کے دوسرے سال ہی فضلائے کرام کی اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے تخصص فی الافتاء کا شعبہ قائم کیا، جو بحمد اللہ اپنے وقت آغاز سے تادم تحریر بھر پور آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے قائم و دائم رکھے ۔ آمین

جامعہ تراث الاسلام کا شعبہ تخصص فی الافتاء منفرد نوعیت کا حامل ہے…اس میں ماہرفن اساتذہ کی زیر نگرانی تدریس،تمرین فتاویٰ اور کتب فقہ کا مطالعہ کرانے کے ساتھ ساتھ قدیم وجدید علوم و فنون پر مشتمل مختلف اداروں اور ماہرین فن کی زیر نگرانی شارٹ کورسز کرائے جاتے ہیں…جس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ تخصص سے فارغ ہونے کے بعد طالب علم فقہ اور فتویٰ میں مہارت کے ساتھ مختلف قدیم و جدید علوم و فنون سے بھی روشناس اور متعارف ہوجاتا ہے… اور ان میں سے بعضے کورسز تو ایسے بھی ہیں جن کی فیسیں ہزاروں میں ہیں، لیکن یہ تمام کورسز شرکائے تخصص کو ادارہ کی طرف سے بلا معاوضہ کرائے جاتے ہیں۔

اس سال شرکائے تخصص کو مندرجہ ذیل کورسز کرائے گئے :

(۱)…کاروبار کی بنیادی قسمیں اور شیئر ٹریڈنگ۔…(۲)…ٹائم مینیجمنٹ کورس… (۳)…ڈیجیٹل لٹریسی کورس(پاکستان ٹیکنالوجی ایجوکیشن کے ماہرین کی زیر نگرانی)… (۴)… تعارف ادیان باطلہ…(۵)… آن لائن خریدوفروخت کے شرعی احکام(القرآن نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار)…(۶)…جدید عربی لینگویج کورس…(۷)…کالم نگاری کورس … (۸)…تکافل (تعارف اور طریقہ کار)…(۹)…سودی اور غیر سودی بینک (تعارف اور بنیادی اصوال و قواعد)۔  …(۱۰)…مالیاتی اداروں کی شرعی رہنمائی ،کیسے؟(ادارہ النافع لاہور کے زیر اہتمام)۔

اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کرم، اکابر کی سرپرستی اور ارباب جامعہ کی انتھک کوششوں کی بنا پر جامعہ تراث الاسلام کا شعبہ تخصص فی الافتاء مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہےاورہر سال اس کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ارباب جامعہ کوشاں ہیں ۔امسال (۱۴۴۰ھ،۲۰۱۹ء)تخصص فی الافتاء میں شرکاء کی تعداد ۳۱ تھی۔جس میں سے ۲۰ فضلائے کرام کو سند افتاءجاری کی گئی،جنہوں نے اپنے فتاویٰ اور مقالہ جات کی تکمیل کی ۔ جبکہ دیگر فضلائے کرام (جن کے فتاویٰ اورمقالہ جات زیر تکمیل ہیں) کو فتاویٰ اور مقالہ جات مکمل کرنے کے بعد سند جاری کی جائے گی۔

 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور جامعہ کو ترقی عطا فرمائے۔آمین

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024