اسلام نے ہر انسان پر دوسرے انسان کے چار قسم کے حقوق متعین فرمائے ہیں، یعنی ذاتی، معاشرتی، معاشی اور قلبی حقوق ۔ تو اس تحریر میں ان شاء اللہ شوہر کے ان حقوق کی تفصیل سے آگاہ ہونے کی کوشش کریں گے۔ مستورات ان حقوق کو اپنی ذمہ داری کے اعتبار سے پڑھیں،جب کہ مرد حضرات انہیں بیویوں پر مسلط ہونے کے لیے نہیں، بلکہ ان کی معاونت اور اپنی بیٹیوں کو ان کے شوہروں کے حقوق بتانے کے لیے پڑھیں۔