انسان کی کامیابی کا راز ان دو نصیحتوں میں ہے!
ہر ایک انسان کی تمنا ہوتی ہے کہ وہ کامیاب انسان بن جائے، اور اسی سلسلے کو لیکر اپنی پوری توانائی خرچ کرتا ہے، اور اگر دیکھا جائے تو ہمارے اکثر ساتھیوں کی محنت دنیا کو حاصل کرنے کے لیے ہوتی ہے، اور کچھ ساتھی وہ بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کو اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دین کی نشر اشاعت کے لیے وقف کردی ہے۔
اور سچی بات تو یہ ہے کہ زندگی کی کامیابی مدار اللہ اور اسکے رسول کے احکامات پر عمل کرنے سے ملتی ہے، اور اصل کامیابی یہ ہی ہے۔ دنیا میں جتنیں بھی کامیابیاں ہیں ، وہ محدود ہیں، اور موت کے آنے سے دنیاوی تمام تر کامیابیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
دنیا میں آنے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ اللہ تعالی راضی ہوجائیں ، اگر کوئی بندہ اس مقصد میں اپنے آپ کو تھکا تا ہے تو اس نے اصل کامیابی لے لی ہے، اسے سلسلے میں ہمارے تبلیغی حضرات جو مساجد میں اللہ کے دین اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنے کی محنت کو لیکر گلی گلی محلہ محلہ جاتے ہیں، انکا مقصد بھی ایک ہے کہ کسی طرح اللہ کا دین اللہ تعالی کی سرزمیں پر نافذ ہوجائے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں گھر گھر اور محلہ میں زندہ ہوجائیں۔ اور وہ کامیاب انسان بن کر اس دنیا سے رخصت ہوجائیں۔
ایک ساتھی نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ تبلیغ میں جماعت کے ساتہ تھا ، تو ہم ساتھیوں میں ایک ساتھی نے مجھے بلاکر بولا کہ میں آپ کو دو نصیحتیں کرتا ہوں ، اگر آپ نے اس پر عمل کیا تو آپکی پوری زندگی بن جائیگی۔ ایک یہ کہ کبھی تھوڑی لذت حاصل کرنے کے لیے گناہ کا کام مت کرنا، کیونکہ لذت تو ختم ہوجائے گی لیکن گناہ کا بوجھ آپ کے سر پر رہے گا، جو قبر تک آپ کے ساتھ جائے گا۔ اور دوسری نصیحت یہ کہ تھوڑی مشقت کی وجہ سے نیک کام کو مت چھوڑنا کیونکہ مشقت تو ختم ہوجائے گی، لیکن اجر باقی رہے گا۔
سچی بات تو یہ ہے کہ اگر میں یہ کھوں کہ ان دو نصیحتوں میں پورے دین کا خلاصہ ہے تو اس میں کوئی شک نہیں، اور اگر ان دو نصیحتوں پر ہم سب عمل کریں تو ہماری دنیا بھی بن جائے گی او رآخرت بھی بن جائے گی۔ اور ہم کامیاب انسان بن کر دنیا سے رخصت ہونگیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں ان دو نصیحتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔