The 48 Laws of Power کا خلاصہ، ایک وضاحت

گزشتہ دنوں مشہور انگریزی کتاب The 48 Laws of Power بالادستی حاصل کرنے کے ۴۸ قوانین، یا آپ بالادستی کیسے حاصل کریں؟ کا خلاصہ لکھ کر اسے مدارس ویب پر نشر کروایا، چونکہ مدارس ویب کے اکثر قارئین دینی واسلامی پس منظر  کے ہیں مجھے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، سب سے وزنی تنقید یہ تھی کہ ساری باتیں غیر اخلاقی قوانین کا مجموعہ ہیں، جو ایک مسلمان قوم ہونے کے ناطے ہمیں زیب نہیں دیتیں۔ حتی کہ مدارس ویب کے منتظمین کی طرف سے بھی یہ مطالبہ  ہوا کہ ’’آپ اسے اپنی ذمہ داری پر شائع کرارہے ہیں،  بہت بہتر ہوگا اگر ان مضامین کے ساتھ اپنی وضاحت بھی منسلک فرمادیں‘‘

در اصل یہ بات کہ یہ ساری باتیں غیر اخلاقی ہیں، خود ایک غلط بات ہے، کیونکہ ہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان قوانین سے صرف غیر اخلاقی انسان اور دھوکہ باز لوگ ہی فائدہ اٹھائیں گے، جب کہ دیکھا جائے تو ان باتوں سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ ہی انسان کے اخلاق کی نشاندہی کرے گا۔ حتی کہ وہ قوانین جو بظاہر نفاق اور دھوکہ نظر آتے ہیں، لیکن اگر ان کی سینکڑوں عملی شکلوں اور استعمال کے ہزاروں  طریقوں پر ایک نظر ڈالی جائے تو  ان کے فوائد اور منافع کا اندازہ ہوگا۔

 اور یہی اس کتاب کی اصل خوبی ہے کہ کتاب قاری کو  صحیح یا غلط نہیں سکھا رہی ہے، بلکہ صرف اسے اپنی مطلوبہ چیز کو حاصل کرنے کا راستہ دکھا رہی ہے۔

دوسری بات، ان مضامین کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ لوگوں کے بہت سارے اقدامات اور کاموں کو آپ پہلے سے بہتر انداز  میں سمجھ پارہے ہیں، لوگوں کی نفسیات اور ان کے عزائم ومقاصد آپ کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہیں، چاہیں آپ ان قوانین کو عملی طور پر اختیار نہ بھی کریں، تب بھی آپ کو یہ مضامین لوگوں کے کرداروں اور معاملات اور انسانی تعلقات کو سمجھنے میں آپ کو مدد دیں گی۔


طاقت اور بالادستی حاصل کرنے کے 48 قوانین

48 مؤثر ترین اصول جو آپ کو برتر رہنے میں مدد کرتے رہیں گے۔ مشہور انگریزی کتاب The 48 Laws of Power کا خلاصہ، کتاب کا رائٹر رابرٹ گرین نیویارک ٹائمز کے مطابق دنیا کا بیسٹ سیلر کتب کا مولف ہے، مضمون کو پڑھ کر مغربی سوچ اور ان کے سیاست کے طور طریقوں اور کرداروں کو قریب سے جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

کل مضامین : 6
اس سلسلے کے تمام مضامین

عشرت حمید


کل مواد : 8
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024