طاقت اور بالادستی حاصل کرنے کے 48 قوانین (پہلا حصہ)

48 مؤثر ترین اصول جو آپ کو برتر رہنے میں مدد کرتے رہیں گے۔
مشہور انگریزی کتاب
The 48 Laws of Power
کا خلاصہ، کتاب کا رائٹر رابرٹ گرین نیویارک ٹائمز کے مطابق دنیا کا بیسٹ سیلر کتب کا مولف ہے، مضمون کو پڑھ کر مغربی سوچ اور ان کے سیاست کے طور طریقوں اور کرداروں کو قریب سے جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

 

اہم نوٹ: چونکہ یہ تحریر کتاب کے خلاصہ کے طور پر لکھی جارہی ہے، اس لئے کوشش یہ ہوگی کہ جو کتاب میں لکھاہے اسی کا مفہوم بیان کیا جائے، اپنی طرف سے کچھ اضافہ نہ کیا جائے، لہذا ہوسکتا ہے کہ کچھ قوانین اسلامی تعلیمات اور اچھے اخلاق، اور اونچے اقدار کے منافی ہوں، لیکن انہیں بھی جاننا ہمارے لئے ضروری ہے، ضرورت کے وقت استعمال کے لئے، اور اس لئے کہ کہیں ہم ان حربوں اور قوانین کا شکار نہ ہوجائیں۔ 

عشرت حمید

پہلا قانون:  اپنے سربراہ سے برتر نظر آنے  کی کبھی کوشش نہ کریں۔۔

آپ سے اوپر کے جو لوگ ہیں، انہیں ہمیشہ یہ احساس دلاتے رہیں کہ وہ آپ سے برتر ہیں۔۔ اور انکی توجہ حاصل کرنے کے لئے ضرورت سے زیادہ اپنی مہارت کا اظہار نہ کریں۔ ورنہ اس کا الٹا اثر ہوگا، اور آپ سے ان کو ہر وقت خطرے کا احساس ہوتا رہے گا۔ اپنے سے اوپر کے لوگوں کو ہمیشہ برتر ظاہر کرتے رہیں۔۔

دوسرا قانون:  دوستوں پر حد سے زیادہ بھروسہ نہ کریں، اور دشمنوں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا سیکھیں۔

اپنے دوستوں سے ہمیشہ محتاط رہیں، کیونکہ کسی وقت بھی وہ آپ سے دغا کرسکتے ہیں، حسد کا سب سے زیادہ خطرہ آپ کو آپ کے دوستوں سے ہے۔ دوست کے بجائے دشمن کو اجرت پر رکھنا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس کو آپ کا بھروسہ حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑے گی۔۔ اور حقیقت تو یہ ہے کہ دشمن سے زیادہ دوست آپ کے لئے خطرناک ہیں۔

تیسرا قانون: اپنے عزائم کو کبھی ظاہر نہ کریں۔

لوگوں سے اپنے عزائم کو چھپائے رکھیں، تاکہ وہ آ پ کے اگلے قدم کے بارے میں اندھیرے میں رہیں، جب تک ان کے سامنے حقیقت کھلے گی، تب تک آپ بہت سا سفر طے کرچکے ہوں گے، اور آپ کے خلاف دفاعی حربے آزمانے کا  موقع ان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہوگا۔

قانون  ۴ :  جتنا ضروری ہے، اس سے کم بولو۔

 

جب آپ زیادہ بول کر لوگوں کی تعریف سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو در اصل آپ اپنی شخصیت کو بے قیمت بنا رہے ہوتے ہیں۔ جتنا آپ کا بولنا زیادہ ہوگا، اتنی ہی چیزیں آپ کے کنٹرول سے باہر ہوتی جائیں گی۔ اور اگر آپ کم بولیں گے تو اگرچہ معمولی بات بھی کریں گے تو بہت اہم لگے گی۔ اور طاقتور لوگ عموما لوگوں کو اپنی طرف کم بول کر ہی کھینچتے ہیں۔ جتنا زیادہ بولیں گے، اتنے زیادہ حماقت ظاہر ہونے کے مواقع بڑھیں گے۔

قانون ۵: بہت ساری چیزیں آپ کے نام، شہرت سے جڑی ہیں، لہذا اپنے نام  کو زندگی کی قیمت پر خراب ہونے سے بچائیں۔

شہرت، نام ہی طاقت کی اصل اور بنیاد ہے، اور اسی کی بنیاد پر آپ کامیاب اور باوقار بن سکتے ہیں۔اگر آپ کا امیج متاثر ہوگیا تو آپ ہر طرف سے حملے کی زد میں آجائیں گے۔ لہذا  ہر وقت مستعد اور تیار رہیں، جہاں بھی ذرہ برابر آپ کا امیج کوئی متاثر کرتا ہوا نظر آئے، اسے ہر حال میں روکیں۔

قانون ۶: نظروں کو ہر قیمت پر اپنی جانب متوجہ کریں۔

ہر چیز کی قیمت کا فیصلہ اس کی ظاہری صورت پر لگایا جاتا ہے۔ اور جو پوشیدہ ہے، اس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ لہذا اپنے آپ کو، اپنی صلاحیتوں کو لوگوں کے سمندر میں ضائع نہ ہونے دیں۔ بلکہ اپنی طرف ہر صورت میں توجہ مبذول کروائیں۔ اپنے آپ کو عام انسانوں سے زیادہ واضح طور پر ظاہر کریں۔

قانون ۷: دوسروں کو اپنے حصے کا کام کرنے دو، لیکن اس طرح کے کمال تمہارا ظاہر ہو۔

لوگوں کی سوچ، علم، اور ان کی جسمانی توانائی سے اپنے کام کے لئے مدد لیں، کیونکہ یہ آ پ کی شخصیت میں ایک جادو پیدا کردیں گے جو آپ کی تیز رفتاری اور قابلیت کا نشان بن جائیں گی، لوگ آ پکے معاونین کو بھول جائیں گے، لیکن آپ کو یاد رکھیں گے۔ لہذا آپ وہ کام کبھی نہ کریں، جو آپ کی جگہ دوسرے آپ کے لئے کرسکتے ہیں، اور  آپ ان سے وہ کام لے سکتے ہیں۔

قانون  ۸ : دوسروں کو اپنے پاس آنے پر مجبور کردو،  حسب ضرورت چارہ بھی ڈال سکتے ہو۔

جب آپ دوسرے کو کسی کام پر مجبور کردیتے ہیں تو معاملات آپ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، کامیابی یہ ہوتی ہے کہ آپ کے  مقابل کو آپ کے پاس اپنے سارے پلان کو ادھورا چھوڑ کر آنا پڑے  ۔ اور اس کے لئے آپ کو اگر چارہ بھی ڈالنا پڑے تو آپ ایسا کریں، پھر آپ اپنا حملہ کردیں۔

قانون ۹: کچھ کر کے دکھائیں، صرف باتوں سے  کامیابی حاصل نہ کریں۔

کوئی بھی جلدی سے حاصل ہوجانے والی  کامیابی جو  آپ نے صرف بات کرکے حاصل کی ہو، وہ حقیقتا کامیابی نہیں ہوتی، بلکہ اس کی مہنگی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔کیونکہ اس کامیابی پر آپ کے خلاف لازما غضب اور حسد کا ایک طوفان آپ کے مخالفین کی طرف سے کھڑا ہوگا، جو کسی بھی قسم کی انفرادی رائے یا میٹنگ سے زیادہ طاقتور ہوگا۔

اس سے بہتر ہے کہ آپ ایک لفظ کہے بغیر رائے عامہ کو  اپنے  عمل کے ذریعے  اپنی صف میں کھڑا کریں۔

قانون نمبر  ۱۰: کامیاب لوگوں کے ساتھ رہیں۔۔

ناکامیوں میں گھرے لوگوں کی صحبت آپ کی قسمت کو بھی خراب کرسکتی ہے، کبھی آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ آپ ناکام لوگوں کے ساتھ رہ کر ان کی مدد کر رہے ہیں، حالانکہ آپ اپنی کشتی کو بھی بھنور میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔

 

 


جاری ہے۔۔۔ 

(دوسرا حصہ ) 

(چوتھا حصہ)

 


طاقت اور بالادستی حاصل کرنے کے 48 قوانین

48 مؤثر ترین اصول جو آپ کو برتر رہنے میں مدد کرتے رہیں گے۔ مشہور انگریزی کتاب The 48 Laws of Power کا خلاصہ، کتاب کا رائٹر رابرٹ گرین نیویارک ٹائمز کے مطابق دنیا کا بیسٹ سیلر کتب کا مولف ہے، مضمون کو پڑھ کر مغربی سوچ اور ان کے سیاست کے طور طریقوں اور کرداروں کو قریب سے جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

کل مضامین : 6
اس سلسلے کے تمام مضامین

عشرت حمید


کل مواد : 8
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025