احادیث شریفہ میں وارد جمعہ کے فضائل اور جمعہ کے معمولات کا جامع خلاصہ

 

جمعہ کے دن کے فضائل

  • اس کوآخرت میں یوم المزید کہا گیا ہے۔ (طبرانی)
  • یہ امت محمدیہ کے لئے عید کا دن ہے، اور ہم اول ہیں اور یہود ونصاری ہمارے بعد کیونکہ یہود کا ہفتہ اور نصاری کا اتوار ہے۔(طبرانی)
  • اس میں قبولیت کی ساعت ہے۔(طبرانی)
  • تمام دنوں کا سردار ہے، عید وبقرہ عید سے بھی اللہ کے ہاں معظم ہے۔
  • اللہ تعالی جمہ کے دن ہر مسلمان کی مغفرت فرمادیتے ہیں (طبرانی)
  • جمعہ فقرا ء کا حج ہے(حج کےبرابر ثواب ملتا ہے) (مسند الشہاب)
  • جمعہ کے لئے گرمی میں جانا حج کے برابر ہے (بیہقی وفی سندہ ضعف)
  • جمعہ کے اعمال کا اہتمام کرنے والے کی اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ (بخاری ونسائی)
  • اس دن ہر عبادت کی نیکی ستر گنا بڑھ جاتی ہے (الحظ الاوفر)

جمعہ کے دن کے مختلف اعمال کے فضائل

  • فجر کی نماز:
    • جمعہ کے دن فجر کی باجماعت نماز سے کوئی نماز افضل نہیں، اس میں حاضر ہونے والے کی مغفرت کردی جائے گی (مجمع الزوائد وفی سندہ ضعف)
  • غسل جمعہ:
    • جمعہ کے دن غسل کرنا بالوں کی جڑوں میں سے گناہوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے۔(الطبرانی ورواتہ ثقات)
    • جمعہ کا غسل اگلے جمعہ تک کے گناہوں کے لئے باعث طہارت ہوگا۔ (طبرانی)
    • غسل کے بعد خوشبو لگانا، بہتر لباس پہننا، پھر نماز کے لئے جانا بغیر ایذا رسانی کے خطبہ غور سے سننا تین دن کے مزید گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔
  • پہلے مسجد جانا:
    • اہل جنت ہر جمعہ کو اپنے رب کی زیارت کریں گے، ان میں سے اللہ تعالی کے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والا اور سب سے اچھے مرتبہ والا وہ شخص ہوگا جو ان میں سے سب سے پہلے جمعہ کی نماز کے لئے جانے والا اور پابندی سے جمعہ ادا کرنے والا ہوگا۔ (وصف الفردوس)
    • جو سنت غسل کرکے جمعہ کے لئے چلا تو پہلی ساعت والے کو اونٹ کا ، دوسری والے کو گائے، تیسری والے کو مینڈھے کا چوتھی والے کو مرغی کا پانچویں والے کو انڈا کا ثواب ملتا ہے (بخاری)
    • ملائکہ مساجد کے دروازوں پر بیٹھ کر لوگوں کے آنے کے اعتبار سے ان کے مراتب لکھتے رہتے ہیں یہاں تک کہ امام خطبہ کے لئے نکل آتا ہے۔
  • خطبہ سننا
    • جو شخص امام کے قریب ہوکر بیٹھا، چپ رہا کان لگا کر خطبہ سنا، کوئی لغو بات بھی نہ کی تو اس کو اجر کے دو حصے ملیں گے، اور جو شخص امام سے دور رہا لیکن خاموشی سے خطبہ سنا، کوئی لغو بات نہ کی تو اس کو اجر کا ایک حصہ ملے گا (احمد وابوداود)
    • جس نے غسل کیا اور بیوی بچوں کو کرایا ، جلدی سے جامع مسجد پہنچا امام کےقریب بیٹھا، کان لگا کر خطبہ سنا تو اس کے لئے ہر قدم پر ایک سال کے قیام وصیام کا ثواب ہے۔
  • درود شریف پڑھنا
    • جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ :
      • اس دن کا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔
      • آپ کا امتی آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا تو میں اور میرے ملائکہ اس پر دس دفعہ پڑھیں گے(طبرانی)
      • جو جمعہ کے دن اور اس کی رات سو مرتبہ درود پڑھے گا اللہ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائیں گے، ستر آخرت کی اور تیس دنیا کی۔ (شعب الایمان)
      • جو مجھ پر جمعہ کو اسی مرتبہ درود بھیجے گا اس کے اسی سال کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے (القول البدیع بسند ضعیف)
      • کثرت سے جمعہ میں درود پڑھنے والی کی شفاعت /گواہی میں دوں گا (طبرانی بسند لا باس بہ)
      • جمعہ کے دن کثرت سے درود بھیجا کرو کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے اور میں تمہارے لئے دعا اور استغفار کرتا ہوں (سبل الہدی والرشاد بسند ضعیف)
    • سورہ کہف کی تلاوت
      • جمعہ سے جمعہ تک اس کے لئے ایک نور روشن (نسائی)
      • اس کے گھر سے خانہ کعبہ تک ایک نور چمکتا ہے (شعب الایمان)
      • اس کے گھر سے آسمان تک قیامت تک چمکتا رہے گا۔(الترغیب )
      • دو جمعوں کے درمیان گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
      • دجال سے محفوظ رہے گا
    • سورہ دخان کی جمعہ کی رات تلاوت
      • اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔(ترمذی)
      • سترہزار فرشتے صبح تک اس کے لئے دعاء مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ (ترمذی)
      • یا جمعہ کے دن پڑھا تو جنت میں ایک مکان بنادیا جاتا ہے
    • شب جمعہ میں سورہ یاسین:
      • اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔
    • سورہ آل عمران کی تلاوت
      • غروب آفتاب تک فرشتے اس کے لئے دعاء رحمت کرتے رہتے ہیں۔ (طبرانی)
    • نماز کے بعد
      • جو جمعہ کی نماز کے بعد یہ کلمات سو مرتبہ کہے (سبحان اللہ العظیم وبحمدہ) اس کے ایک ہزار گناہ اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں) (ابن السنی)
      • جب نماز کے بعد واپس لوٹتا ہے تو دوسو سال کی عبادت کا ثواب دیا جاتا ہے (طبرانی، وفی سندہ ضعف)
      • حضور ﷺ تمام مومنین ومسلمین کے لئے ہر جمعہ کے دن استغفار فرماتے تھے۔ (طبرانی وفیہ ضعف)
      • جمعہ کے بعد عصر کی نماز کا انتظار کرنا عمرہ کے برابر ہے (بیہقی وفی سندہ ضعف)

جمعہ سے متعلق وارد ہونے والی وعیدیں

  • جس نے جمعہ کا انکار کرتے ہوئے یا معمولی بات سمجھتے ہوئے ترک کردیا خدا اس کے پراگندہ حال کو نہ سدھارے، نہ اس کے کام میں برکت دے، سنو نہ اس کی نماز قبول ہوگی، سنو اس کی زکوۃ قبول نہیں، سنو اس کا حج بھی قبول نہیں ، سنو اس کا روزہ بھی قبول نہیں جب تک توبہ نہ کرے اس کی کوئی نیکی قبول نہیں (ابن ماجہ)
  • جو جمعہ سے تجارت یا کھیل کود کی وجہ سے بے نیاز رہے گا اس میں اس کا اپنا نقصان ہے اللہ کا کوئی نقصان نہیں۔
  • جو جمعہ میں شریک نہیں ہوتے میرا ارادہ ہوا کہ ان لوگوں کے گھروں کو آگ لگادوں (مسلم)
  • جمعہ میں گردنیں پھلانگنا:
    • جس نے مسلمان کو ایذا پہنچائی اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو ناراض کیا۔ (انس )
    • جو جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگ پھلانگ کر آئے گا اس کا جہنم پر پُل بنایا جائے گا۔ (ترمذی)
  • خطبہ میں بات کرنا:
    • جو شخص نہ امام کے قریب بیٹھا اور نہ خاموش رہ کر خطبہ سنا بلکہ لغو کام کیا تو اس پر گناہ کے دو حصے ہوں گے، اور اگر کسی کو چپ رہنے کا بھی کہا تو یہ بھی لغو ہے، اس کو بھی جمعہ کا ثواب نہ ملا (احمد وابوداود)

 

 

معمولات جمعہ

  • صلاۃ التسبیح، سورہ یاسین کی تلاوت، سورہ دخان، آل عمران کی تلاوت، سورہ کہف کی تلاوت
  • چوبیس گھنٹے میں سے ہر گھنٹے میں چھ سو آدمی جہنم سے بری ہوتے ہیں جن پر جہنم واجب ہے، اپنے عزیز واقارب کے لئےاور تمام مسلمانوں کے لئے دعا مغفرت کرنی چاہئے۔
  • جمعہ میں ایک گھڑی دعا کی مقبولیت کی ہے، اس لئے جمعہ کے دن دعا میں مشغول رہنا چاہئے۔ (جب خطیب پہلے خطبہ دے کر منبر پر بیٹھے، سورج غروب سے ذرا پہلے یہ دونوں اقوال اہم ہیں)
  • جمعہ کی پہلی اذان کے بعد دنیاوی کام کاج چھوڑ کر جمعہ کی تیاری کرنا،اور سنتوں اور آداب کا اہتمام کیا جائے:
    • سر کے بال سنت کے مطابق بنوانا۔ ناخن کترنا۔مونچھیں کترنا، مسواک کرنا۔سنت کے مطابق غسل کرنا۔تیل لگانا، کنگھا کرنا۔اچھے کپڑے پہننا، سفید پہننا، خوشبو لگانا۔
    • جاتے ہوئے نظریں نیچے رکھنا، سکون ووقار سے جانا، پیدل جانا، جلدی جانا۔
    • ایذا سے بچتے ہوئے صف اول میں بیٹھنا، دنیاوی باتوں سے بچنا اور اطمینان سے نماز جمعہ ادا کرنا۔
  • جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنا۔ (ادنی درجہ: جمعرات کی مغرب سے جمعہ کی مغرب تک کم از کم ۳۰۰ مرتبہ ، درمیانہ: ایک ہزار، اعلی درجہ: تین ہزار)
  • جمعہ کے نوافل کااہتمام: اوابین، تہجد، اشراق، چاشت، سنن زوال وغیرہ۔
  • عصر کی نماز میں اسی جگہ ۸۰ مرتبہ مخصوص درود پڑھنا۔
  • سب سے اہم اور ضروری چیز ہے کہ ہر قسم کے گناہوں سے بچنا۔

اسامہ محمود

طالب علم
کل مواد : 2
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025