مضمون 2026/02/10 مشاہدات

مہتاب سے روشن ہے رخسار محمدﷺ کا

مہتاب سے روشن ہے رخسار محمدﷺ کا

الفاظ سے اونچا ہے معیار محمد ﷺکا

 

کیوں چاند فدا نہ ہو انگلی کے اشارے پر

جب خود ہی ثناخواں ہے جبار محمدﷺ کا

طائف کی زمینوں پر زخموں میں تڑپ کر بھی

پھولوں کی طرح مہکا کردار محمد ﷺ کا

 

بِن دیکھے زمانے کو دیوانہ بنا رکھا ہے

فیضان ہے عاشق کا، دیدار  محمدﷺ کا

 

بو بکر و عمر ہوں یا عثمان و علی حیدر

قرباں ہے محمد ﷺ  پر ہر یار  محمد ﷺ کا

جبریل کی آمد ہے، اصحاب کا حلقہ ہے

کیا خوب حسیں ہو گا دربار محمد ﷺ کا 

 

رب کا یہی کہنا ہے،  ؔہانی کا یہ اعلاں  ہے

ایمان کا حصہ ہے اقرار محمد ﷺ کا

 

تبصرے (0)

اپنا تبصرہ لکھیں

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!