عجوہ کھجور…امراض قلب کا نسخۂ شفا ماہنامہ النخیل شعبان 1440

 ملک ریاض انجیو پلاسٹی کے لئے لندن جانے لگے تو سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے انہیں دل کی تقویت کے لئے طب نبوی سے ایک نسخہ بتایا، جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ انہیں56 سال کی عمر میں دل کا عارضہ لاحق ہوا، یہ اپنے مرض کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے، کیوں کہ اس سے ان کے فوجی کیریئر پر زد پڑسکتی تھی، چنانچہ انہوں نے جدید علاج کی بجائے طب نبوی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا، انہیں کسی صاحب نے یہ نسخہ بتایا، انہوں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کردیا اور یہ حیران کن حد تک صحت مند ہوگئے۔ جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ آپ انجیو پلاسٹی سے پہلے ایک مہینہ تک یہ نسخہ استعمال کریں اور اس کے بعد اپنے ٹیسٹ کرائیں، اگر شفا ہوگئی تو ٹھیک، ورنہ دوسری صورت میں آپ انجیو پلاسٹی کرالیں۔ ملک ریاض نے جنرل اسلم بیگ سے یہ نسخہ لیا اور اس کا استعمال شروع کردیا، ایک مہینے کے بعد یہ لندن کے کرامویل اسپتال گئے، وہاں انہوں نے دنیا کے ایک نامور کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کیا، ان نے ان کے ٹیسٹ کرائے اور ٹیسٹوں کے نتائج دیکھ کر انہیں بتایا ، آپ کا دل مکمل طور پر ٹھیک ہے، آپ کو کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں، ملک ریاض نے اپنے پرانے ٹیسٹ اس کے سامنے رکھ دیئے، اس نے دونوں ٹیسٹ میچ کئے اور یہ ماننے سے انکار کردیا کہ یہ دونوں ٹیسٹ ایک ہی شخص کے ہیں، بہرحال قصہ مختصر ملک ریاض واپس پاکستان آئے اور انہوں نے اس نسخے کو اپنا معمول بنالیا۔

یہ 2009ء میں ایک بار پھر کرامویل اسپتال کے اسی ڈاکٹر کے پاس گئے، اس نے ان کے دوبارہ ٹیسٹ کئے، پرانے ٹیسٹ دیکھے اور اس کے بعد یہ بتا کر حیران کردیا کہ 1995ء سے لے کر2009ء تک ان کی دل میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں آیا، ان کا دل مکمل طور پر صحت مند ہے اور یہ کھائیں ، پئیں اور موج اڑائیں۔ ملک ریاض یہ نسخہ آج بھی استعمال کررہے ہیں اور اپنے بے شمار دوستوں کو بھی کروارہے ہیں ، جنرل اسلم بیگ بھی یہ استعمال کرتے ہیں اور یہ شاید اس نسخے کی وجہ سے 84 سال کی عمر میں بھی نہ صرف صحت مند اور متحرک زندگی گزار رہے ہیں، بلکہ ان کا دل بھی جوانوں کی طرح مضبوط ہے ۔

یہ نسخہ بہت سادہ ہے، آپ عجوہ کھجور کی گٹھلیاں لے کر پیس لیں اور اس پائوڈر کی آدھا چمچ روز صبح پانی کے ساتھ نگل لیں، ان شاء اللہ آپ کے دل کے تمام امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔ میں آپ کو بھی بتاتا چلوں کہ تاریخ اسلام میں پہلا ہارٹ اٹیک جنگ قادسیہ کے ہیرو اور فاتح ایران حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ہوا تھا، آپ کے دل میں اچانک تکلیف ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، انہیں عجوہ کھجور گٹھلی سمیت کوٹ کر کھلا دو، یہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو عجوہ کھجور کوٹ کر کھلائی گئی اور آپ صحت مند ہوگئے۔

یہ کھجور صرف سعودی عرب سے ملتی ہے اور خاصی قیمتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ امراض دل کی ادویات سے یقینا سستی ہوگی، اس نسخے کے دونوں راوی زندہ بھی ہیں اور صحت مند بھی ہیں، آپ اگر مزید تحقیق کرنا چاہیں تو آپ جنرل مرزا اسلم بیگ اور ملک ریاض حسین سے رابطہ کرسکتے ہیں، میں نے کیوں کہ ابھی تک یہ نسخہ استعمال نہیں کیا، چنانچہ میں اپنا تجربہ بیان نہیں کرسکتا، تاہم اگر آپ کو شفا نصیب ہوجائے تو آپ جنرل اسلم بیگ ، ملک ریاض اور میرے لئے دعا فرمادیجئے گا اور اگر شفا نہ ہو تو ہم تینوں کو معاف کردیجئے گا، کیوں کہ اس انفارمیشن کا مقصد نیک ہے۔

٭…٭…٭

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
متعلقہ الفاظ
  • #طب وصحت
  • #عجوہ
  • #کھجور
  • #صحت
  • آپ بھی لکھئے

    اپنی مفید ومثبت تحریریں ہمیں ارسال کیجئے

    یہاں سے ارسال کیجئے

    ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
    ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
    شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025