نصیحت برائے طلبہ علوم شرعیہ
کبھی اے علم کے طالب تفکر بھی کیا تو نے
وہ کیا لشکر تھا جسکا تو ہے اک ہارا ہوا خواہی
تجھے بخشی ہے رب نے فوقیت سارے زمانے پر
سکھائے ہیں تجھے رب نے سبھی اسرار آگاہی
نشیمن ہے ترا تاروں سے بھی آگے کی دنیا میں
تو ہے شاہیں ترا مسکن نہیں یہ خانۂ شاہی
تجھے اس علم سے نسبت ہے جسکے واسطے موسی
کلیم اللہ نے پائیخضر کے ساتھ ہمراہی
بھروسہ کر خدا پر اور بھر اونچی اڑانیں تو
تجھے زیبا نہیں پرواز میں اب کچھ بھی کوتاہی