خوبصورت ملی نغمہ
میرا جیون پاکستان!! تن من دھن ہے پاکستان!! سب کچھ ہے اس پر قربان، پیارا وطن ہے پاکستان
کلمہ کا سرچشمہ ہے!! امن واماں کا نغمہ ہے!! رب کا خاص یہ تحفہ ہے!! آزادی کا مژدہ ہے!! نسلوں کی قربانی ہے!! خون جگر کا ثمرہ ہے!! اہل ہنر نے جو سینچا! وہ پیارا چمن ہے پاکستان!
قدرت کا شہکار ہے یہ! خوب حسیں گلزار ہے یہ!!
پھولوں کی مہکار ہے یہ، سب کا ہی دلدار ہے یہ!!!
کُہسار بھی ہیں سرسبز یہاں، واہ کیا رشکِ بہار ہے یہ!
رعنائی ہے جس کی عیاں! وہ باغِ عَدَن ہے پاکستان!
ایمان اس کی فطرت ہے!! قرآن اس کی رفعت ہے!!!!!! مسجد اس کی شوکت ہے، یہ مرکز رشد و ہدایت ہے!!!!! حق کی جو اذاں گونجی ھے یہاں، سو کفر پہ اس کی ہیبت ہے باطل جس سے گھبرائے وہ کوہ شکن ہے پاکستان!!!!!!!!
دھرتی یہ تِری آباد رہے!!! تابندہ اور شاداب رہے!!! اس سبز ہلالی پرچم سے اسلام کی آب وتاب رہے!!!!! حاکم بھی عطا فاروق سا ہو، اور عدل سے یہ خوش آب رہے یہ فخرِ دعائے یوسف ہے موضوع سخن ہے پاکستان!!!!
میرا جیون پاکستان!! تن من دھن ہے پاکستان!! سب کچھ ہے اس پر قربان، پیارا وطن ہے پاکستان