وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحانات کی تیاریاں مکمل
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امتحان(1442ھ) شریک طلبہ وطالبات کی تعداد
حفظ قرآن کریم کا امتحان دینے والے بچے : 62404 باسٹھ ہزار چار سو چار
حافظات :12161 ،بارہ ہزار ایک سو اکسٹھ کل تعداد:74565 ، چوہتر ہزار پانچ سو پینسٹھ
دراسات دینیہ : طلبہ :2583 دوہزار پانچ سو تریاسی طالبات:18563 اٹھارہ ہزار پانچ سو تریسٹھ کل تعداد: 21146 ، اکیس ہزار ایک سو چھیالیس
تجوید تجوید العلماء: 753 تجوید للعالمات: 2133 تجویدللحفاظ والحافظات : 6151 چھ ہزار ایک سو اکاون کل تعداد: 9194 نوہزار ایک سو چورانوے
دورہ حدیث طلبہ کی تعداد : 11661 گیارہ چھ سو اکسٹھ طالبات کی تعداد: 22360 بائیس ہزار تین سو ساٹھ کل تعداد : 34021 چونتیس ہزار اکیس
درس نظامی کے آٹھ مختلف درجات کے امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کی کل تعداد 314442 تین لاکھ چودہ ہزار چار سو بیالیس ہے
حفظ و تجوید ، دراسات دینیہ اور درس نظامی میں امتحان دینے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 420442 چارلاکھ بیس ہزار چار سو بیالیس ہے
امتحانی عملہ اور سینٹرز :
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت امسال درجات کتب کے سالانہ امتحانات کا آغاز ان شاءاللہ بیس مارچ 2021ء سے ھوگا۔ ملک بھر میں درجات کتب،دراسات دینیہ تجوید للعلماء والعالمات کے اس سال ھونے والے سالانہ امتحان میں مجموعی طور پہ تیئیس سو چوون (2354) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں بنین کے چھ سو اکیانوے (691) اور بنات کے سولہ سو تریسٹھ (1663) ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت سینٹرز کی مجموعی تعداد میں ایک سو اٹھاسی (188) کا بہت بڑا اضافہ ہے۔ ان امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی مجموعی تعداد سولہ ھزار اکیاسی (16081) ہے۔جس میں علماء مدرسین عملہ پانچ ھزار چھ سو اٹھانوے (5698) جبکہ خواتین عالمات عملہ کی تعداد دس ھزار تین سو تریاسی (10383) ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت مجموعی تعداد میں ایک ھزار دو سو بہتر (1272) کا ریکارڈ اضافہ ہے۔ امتحانات کی تیاریاں مکمل ھوچکی ہیں،تمام مراکز امتحان اور نگران عملہ کی تقرریاں بھی کردی گئیں ہیں۔
محمد احمد حافظ