حش کوکب،، نامی جنت البقیع سےمتصل جگہ میں سب سےپہلے کس کو دفنایا گیا؟

س: ،،حش کوکب،، نامی جنت البقیع سےمتصل جگہ میں سب سےپہلے کس کو دفنایا گیا؟ (مولانا ارمان رحمانی صاحب عمان)

ج: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ حُشّ کوکب نامی جگہ مدفون ہیں. فضل اللہ عمری نے مسالک الابصار فی مسالک الامصار میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں صراحت کی ہے کہ فكان أول من دفن بهذه الزيادة. یہ جنت البقیع کے مشرقی جانب ایک جگہ کا نام ہے، حُش بستان صغیر یعنی چھوٹے باغ کو کہتے ہیں اور کوکب ایک انصاری کا نام ہے، چناں چہ ان انصاری کی طرف منسوب کر کے اسے حش کوکب کہتے ہیں. اس جگہ کو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں خرید کر بقیع میں شامل کیا تھا، آپ جب اس جگہ سے گذرتے تو فرمایا کرتے تھے کہ یہاں ایک نیک بندہ دفن ہوگا، یعنی اپنی طرف اشارہ کیا کرتے تھے. هذا ملخص ما ذكر في كتب التاريخ والبلدان والأنساب ، وانظر للتفصيل : تاريخ دمشق، و الكامل في التاريخ، و البداية والنهاية، و تاريخ ابن خلدون، تاريخ الطبري، و تاريخ المدينة لابن أبي شيبة، و تاريخ الخلفاء، و المستخرج من كتب الناس للتذكرة، و أنساب الأشراف، و نسب قريش، و معجم البلدان.

أبو الخير عارف محمود الجلجتي ١٧/٧/٢٠١٩

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
متعلقہ الفاظ
  • #سوال
  • آپ بھی لکھئے

    اپنی مفید ومثبت تحریریں ہمیں ارسال کیجئے

    یہاں سے ارسال کیجئے

    ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
    ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
    شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024