فلسفہ کا مطالعہ اور  فلسفیانہ موضوعات پر  اردو میں لکھی جانے والی  کتب کی فہرست

1. مکالماتِ افلاطون (چھے جلدیں). افلاطون، اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔
2. بوطیقا. ارسطو، مترجم :عزیز احمد، دہلی: انجمن ترقی اردو۔
3. فتوحات مکیہ. ابن عربی، مترجم :صائم چشتی، فیصل آباد: علی برادران۔
4. فصوص الحکم. ابن عربی، مترجم: محمد برکت اللہ لکھنوی، لاہور: تصوف فاؤنڈیشن۔
5. تہافتہ الفلاسفہ. امام غزالی، مترجم: مولانا محمد حنیف ندوی، لاہور: ادارہ ثقافت اسلامیہ۔
6. علم الکلام. امام غزالی، مترجم: مولانا محمد حنیف ندوی، سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور۔
7. حقیقتِ روح انسانی. امام غزالی، مترجم: مفتی شاہ دین، لاہور: سنگ میل پبلی کیشنز۔
8. الحکمتہ الاشراق. شہاب الدین سہروردی، مترجم : مرزا محمد ہادی، کراچی: بک ٹائم۔
9. المباحث المشرقیہ. فخرالدین رازی مترجم: سید عبدالباقی، حیدر آباد دکن: دارالطبع، جامعہ عثمانیہ
10. جامع الاخلاق. جلال الدین دوانی، مترجم :مولوی امانت علی، لکھنو: مطبع نول کشور۔
11. الملل والنحل. ابن حزم، مترجم: عبداللہ العمادی، حیدر آباد دکن: دارالطبع جامعہ عثمانیہ
12. القول الاظہر. ابن مسکویہ، مترجم: حکیم محمد حسن فاروقی، علی گڑھ: مطبع مسلم یونیورسٹی۔ 
13. ابن رشد اور فلسفہ ابن رشد، ریناں، مترجم: مولوی معشوق حسین خاں علیگ، لاہور : تخلیقات۔
14. تفکرات. رینی ڈیکارٹ، مترجم: عبدالباری ندوی، حیدر آباد دکن: داراطبع، جامعہ عثمانیہ،
15. طریق. رینی ڈیکارٹ، مترجم: عبدالباری ندوی، حیدر آباد دکن: داراطبع، جامعہ عثمانیہ۔
16. مبادیءِ علمِ انسانی. برکلے، مترجم: عبدالباری ندوی،اعظم گڑھ:مطبع معارف،
17. مکالمات برکلے. برکلے، مترجم: عبدالماجد دریا بادی، اعظم گڑھ: مطبع معارف۔
18. برکلے. عبدالباری ندوی، اعظم گڑھ: دارالمصنفین۔
19. فہمِ انسانی. ڈیوڈ ہیوم، مترجم، عبدالباری ندوی، اسلام آباد: نیشنل بک فاؤنڈیشن۔
20. تنقیدِ عقلِ محض. عمانویل کانٹ، مترجم: سید عابد حسین، کراچی: انجمن ترقی اردو پاکستان۔
21. کانٹ. لنڈسے، مترجم: معتضد ولی الرحمان، الٰہ آباد: اے ڈی کتابستان۔
22. تخلیقی ارتقا. برگساں، مترجم: ڈاکٹر رحیم بخش و عبدالحمید اعظمی، اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔
23. فلسفہء برگساں. حسن الدین میر، حیدر آباد دکن: مکتبہ ابراہیمیہ۔
24. مبادی فلسفہ. ڈیوڈ ہیوم، حیدر آباد دکن: مکتبہ ابراہیمیہ۔
25. افادیت. جان اسٹورٹ مل، مترجم: معتضد الرحمن، حیدر آباد دکن: دارالطبع جامعہ عثمانیہ۔
26. فلسفہ عجم. علامہ محمد اقبال، مترجم: میر حسن الدین،حیدر آباد دکن۔
27. تشکیل جدید الہیات اسلامیہ. علامہ، محمد اقبال، مترجم: سید نذیر نیازی، لاہور: بزم اقبال۔
28. فلسفہء مغرب کی تاریخ. برٹرینڈ رسل، مترجم: پروفیسر بشیر احمد، اسلام آباد: پورب اکیڈمی۔
29. تجزیہ نفس. برٹرینڈ رسل، لاہور: مجلس ترقی ادب۔
30. داستانِ فلسفہ. ول ڈیوراں، مترجم: عابد علی عابد لاہور: فکشن ہاؤس
31. نشاطِ فلسفہ. ول ڈیوراں، مترجم، ڈاکٹر محمد اجمل، لاہور: فکشن ہائوس۔
32. فلسفۂ نتائجیت. ولیم جیمز، مترجم: عبدالباری، ندوی، کراچی: نفیس اکیڈمی۔
33. مکالماتِ اخلاقیات. ولیم جیمز، مترجم: سید محمد سعید، اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔
34. فلسفے کی نئی تشکیل. جان ڈیوی، مترجم: انتظار حسین، لاہور: شیخ غلام علی اینڈ سنز۔
35. غیب و شہود. آرتھر اسٹینلے اڈنگٹن، مترجم: سید نذیر نیازی، لاہور: مجلس ترقی ادب۔
36. انواعِ فلسفہ. ولیم، ارنسٹ، ہاکنگ مترجم: ظفر حسین خان، علی گڑھ: انجمن ترقی اردو ہند۔
37. تاریخ فلسفۂ یونان. الفرڈ سویبر، مترجم: ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم، حیدر آباد دکن: دارالطبع جامعہ عثمانیہ۔
38. افکار حاضرہ. جوڈ، سی ای ایم، مترجم: محمد وحید مرزا، لاہور: مجلس ترقی ادب۔
39. افکار عصریہ. چارلس آر گبز، مترجم، نصیر احمد عثمانی، اعظم گڑھ: دارالمصنفین۔
40. مفتاح الفلسفہ. آسوالڈ کلپے، مترجم: مرزا محمد ہادی رسوا، حیدر آباد دکن: دارالطبع جامعہ عثمانیہ۔
41. مقدمہ فلسفہ حاضرہ. رابنسن ڈی ایس، مترجم : میر ولی الدین، کراچی : نفیس اکیڈمی۔
42. سوفی کی دنیا. جوسٹین گارڈر، مترجم: ابولفرح ہمایوں، لاہور: اردو سائنس بورڈ۔
43. فلسفہ کی پہلی کتاب. ریپوپارٹ، مترجم، میر ولی الدین، حیدر آباد دکن : دارالطبع، جامعہ عثمانیہ۔
44. یونانی فلسفہ. ڈبلیو ٹی سٹیس، مترجم: جاوید نواز، لاہور : نگارشات۔
45. مقدمہ و مسائل فلسفہ. ایف پاولسن، مترجم: احسان احمد، لاہور:سٹی بک پوائنٹ۔
46. مبادی الحکمہ. ڈپٹی نذیر احمد، دہلی: مطبع مجتبائی۔
47. مبادی فلسفہ. عبدالماجد دریا آبادی، اعظم گڑھ: دارالمصنفین۔
48. مختصر تاریخ فلسفہ یونان. خلیفہ عبدالحکیم، جامعہ عثمانیہ، حیدر آباد دکن۔
49. تاریخ فلسفہ جدید(دو جلدیں). ہیرالڈ ہوفڈنگ، مترجم: خلیفہ عبدالحکیم، جامعہ عثمانیہ، حیدر آباد دکن۔
50. داستان دانش. ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم، کراچی: انجمن ترقی اردو پاکستان۔
51. فکر اقبال. ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم، لاہور: بزم اقبال۔
52. کتاب العقل، امام محمد انواراللہ فاروقی، لاہور: کتاب محل۔
53. حکمائے قدیم کا فلسفہء اخلاق. بشیر احمد ڈار، لاہور: ادارہ ثقافت اسلامیہ۔
54. اسلامی فلسفے کی تاریخ. ماجد فخری، مترجم: شہزاد احمد،لاہور: سنگ میل پبلی کیشنز۔
55. تین مسلمان فیلسوف. سید حسین نصر، مترجم: پروفیسر محمد منور، لاہور: ادارہء ثقافت اسلامیہ۔
56. اقبال کا تصور زمان و مکان اور دوسرے مضامین. رضی الدین صدیقی، لاہور: مجلس ترقی ادب۔
57. اضافیت. رضی الدین صدیقی، ہندوستان: انجمن ترقی اردو۔
58. اقبال اور مشرق و مغرب کے مفکرین. عشرت حسن انور، تدوین، شیما مجید، لاہور: بزم اقبال۔
59. اقبال کی مابعد الطبیعیات. عشرت حسن انور، مرتبہ، ڈاکٹر شمس الدین صدیقی، لاہور : اقبال اکادمی پاکستان۔
60. اقبال اور اساسی اسلامی وجدان. عبدالحمید کمالی، مرتب: ڈاکٹر وحید عشرت، لاہور: بزمِ اقبال۔
61. اقبال اور مغربی مفکرین. جگن ناتھ آزاد، نئی دہلی : مکتبہ جامعہ۔
62. فلسفہ اقبال. بزم اقبال، لاہور۔
63. فلسفہ کیا ہے؟. میر ولی الدین، اعظم گڑھ: ندوۃ المصنفین۔
64. مسلمانوں کے افکار. ایم ایم شریف، مجلس ترقی ادب
65. جمالیات کے تین نظریے. ایم ایم شریف، لاہور: مجلس ترقی ادب۔
66. تاریخ فلاسفۃ الاسلام. محمد لطفی جمعہ، مترجم: ڈاکٹر، میر ولی الدین، کرچی: نفیس اکیڈیمی۔
67. ٍٍٍ فلسفہ، سائنس، تہذیب. کارل پوپر، مترجم: ڈاکٹر ساجد علی، لاہور: مشعل، مکتبہ جدید۔
68. تاریخ فلسفہ. کلیمنٹ، سی۔جے، ویب۔، مترجم :مولوی احسان احمد، حیدر آباد دکن: دارالطبع جامعہ عثمانیہ۔
69. خدا کی تاریخ. کیرن آرم سٹرانگ، مترجم:یاسر جواد،لاہور: نگارشات۔
70. مقدمہ اخلاقیات. گرین، ٹی۔ایچ، مترجم:مولوی احسان احمد، حیدر آباد دکن:دارا لطبع جامعہ عثمانیہ۔
71. روایات فلسفہ. علی عباس جلال پوری، لاہور : تخلیقات۔
72. تاریخ جمالیات. نصیر احمد ناصر، لاہور: مجلس ترقی ادب۔
73. ِِسرگذشت فلسفہ. نصیر احمد ناصر، لاہور: فیروز سنز۔
74. تصورات ِعشق و خرد اقبال کی نظر میں. وزیر آغا، لاہور: اقبال اکادمی پاکستان۔
75. دستک اس دروازے پر. وزیر آغا، لاہور: اردو سائنس بورڈ۔
76. فلسفہ جدید کے خدوخال. خواجہ غلام صادق، لاہور: نگارشات۔
77. تاریخِ فلسفۂ مغرب. قاضی قیصر الاسلام(حصہ اول۔دوم)، کراچی: نیشنل بُک فاؤندیشن
78. فلسفے کے بنیادی مسائل. قاضی قیصر الاسلام، کراچی: نیشنل بُک فاؤندیشن۔
79. فلسفے کے جدید نظریات. قاضی قیصر الاسلام، لاہور: اقبال اکیڈمی پاکستان۔
80. منطق استخراجیہ. کرامت حسین جعفری، لاہور: ایم آر برادرز۔
81. منطق استقرائیہ. کرامت حسین جعفری، لاہور: ایم آر بردرز۔
82. فلسفہ اقبال (خطبات کی روشنی میں) سید وحیدالدین، نئی دہلی: ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ۔
83. مسلم فکر و فلسفہ عہد بہ عہد. محمد کاظم، لاہور: مشعل۔
84. اقبال کا تصور بقائے دوام. نعیم احمد، لاہور: اقبال اکادمی پاکستان
85. تاریخ فلسفہ یونان. نعیم احمد، لاہور: علمی کتاب خانہ۔
86. تاریخ فلسفہ جدید. نعیم احمد،لاہور : علمی کتاب خانہ
87. سقراط- منصورالحمید، لاہور: دارالتذکیر۔
88. تاریخ کا خاتمہ اور آخری آدمی، فوکو یاما، مترجم : نورالدین انور، لاہور:سٹی بک پوائنٹ۔

٭مبتدیوں کے لیے معاون کتب:

فلسفہ کی اکثر اردو کتابوں میں یہ خامی بدرجہ اتم موجود ہے۔ مصنف جب فلسفہ لکھتے ہیں تو گویا یہ اہتمام کرتے ہیں کہ کہیں قاری کو ہماری بات سمجھ ہی نہ آجائے۔ دوسرا مسئلہ فلسفے کے ابتدائی طالب علم کی ذہنی سطح کو سامنے نہ رکھنا ہے، چنانچہ اکثر کتب کا یہی معاملہ ہے کہ ان کی ترتیب مبتدی کے لیے انتہائی غیر موزوں ہے۔ ایک موضوع جو کتاب کے آخر میں زیر بحث آنا ہے، اس کی فنی اصطلاحات ابتدائی ابواب میں بے جا استعمال ہوئی ہیں جس سے کتاب کو سمجھنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔ آخری اور سب سے اہم مسئلہ فلسفے پر تنقید کا ہے۔ اکثر کتب میں مغربی فلسفہ نقل کرکے بیان کردیا گیا مگر اس فلسفے میں کیا کیا خامیاں موجود ہیں، کون کون سے منطقی سقم کسی فلسفے میں پیوست ہیں، انھیں واضح کرنے کی زحمت سوائے چند ایک مصنفین کے کسی نے نہیں کی۔ چنانچہ ایک طالب علم اول تو فلسفہ سمجھ ہی نہیں پاتا، اور ادھر ادھر مطالعہ کرکے سمجھ بھی لیا تنقید کی کمی کی وجہ سے بہت زیادہ اندیشہ اس بات کا رہتا ہے کہ وہ مرعوبیت کا شکار نہ ہوجائے جو ظاہر ہے کہ لادینیت پر منتج ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری، ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری قادری، خطبات اقبال اور مولانا عبدالماجد دریابادی کی کتاب اچھی ہے جس میں فلسفیانہ روایات نقل کرنے کے ساتھ ان پر تجزیہ و تنقید بھی کی گئی ہے اور کئی مواقع پر نیا فلسفہ بھی دیا گیا ہے۔
یہاں میں کچھ کتابیں بتانا چاہوں گا جو فلسفے کے ایسے مبتدین کے لیے قابل استفادہ ہو سکتی ہیں جو اسے بالکل آغاز سے سمجھنا چاہتے ہیں پہلی کتاب بالکل بنیادی نوعیت کی ہے اس لیے پہلے پڑھ لیں تو بہتر ہے، اس کے بعد یہ تین کتب اپنی مرضی سے اور پھر فلسفے پر لکھی جو کتاب آپ کے سامنے ہوں، اپنے ذوق و استعداد کے مطابق پڑھ سکتے ہیں انشاءاللہ پڑھنے اور سمجھنے میں دقت نہ ہو گی۔

٭فلسفے کے بنیادی مسائل قرآن کی روشنی میں۔۔ مولانا امین اصلاحی (فاران فاؤنڈیشن، لاہور پاکستان): اگر آپ فلسفے کے موضوعات قابل فہم اسلوب میں سمجھنا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ کیجیے۔ کتاب مولانا امین اصلاحی کی ہے جو معروف مفسر گزرے ہیں۔ ان کا اصل میدان قرآنیات ہے غالباً اسی وجہ سے کتاب میں فلسفے سے متعلق بعض تکنیکی اغلاط بھی موجود ہیں تاہم مجموعی طور پر اس کتاب میں فلسفے کو قرآن کی روشنی میں انتہائی آسان فہم زبان میں سمجھایا گیا ہے۔

*فلسفے کے بنیادی مسائل ۔۔ قاضی قیصر الاسلام (نیشنل بُک فاؤنڈیشن): کئی جامعات میں شامل نصاب یہ کتاب فلسفے کی تفہیم کے لیے بہت کارآمد ہے اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف فلسفیانہ نقطہ ہائے نظر پر تنقید بھی کی گئی ہے۔ تاہم اس کتاب میں بڑا مسئلہ اسلوب اور ترتیب کا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کتاب کے مطالعے سے قبل آپ فلسفے سے کسی حد تک واقف ہوں (جس کے لیے اوپر کتاب بتائی گئی ہے)۔:

٭ڈاکٹر نعیم احمد، تاریخ فلسفہ یونان۔ تاریخ فلسفہ جدید۔۔ (علمی کتب خانہ، لاہور): یہ دو کتابیں فلسفہ کی تاریخ پر اچھے اور قابل فہم انداز میں لکھی گئی ہیں۔ اسلوب انتہائی سادہ ہے اور طلبا کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اگر مذکورہ بالا کتب کے بعد یہ کتاب پڑھ لی جائے تو فلسفہ سے بہت اچھی واقفیت حاصل ہو سکتی ہے۔ پہلی کتاب قدیم یونانی فلسفے پر اور دوسری جدید فلسفے پر مشتمل ہے۔

٭سوفی کی دنیا۔ جوسٹن گاجوسٹین گارڈر۔: یہ ایک شہرہ آفاق ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ناول اصلاً نارویجی زبان میں لکھا گیا تھا، بعد ازاں دنیا کی متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور اردو زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس کتاب میں ناول کی صورت میں فلسفے کی تعلیم دی گئی ہے۔ نئے پڑھنے والوں کے لیے یہ ناول بہت ہی مفید اور دلچسپ رہے گا۔
منقول

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025