تربیت کا اہم پہلو

اولاد کی تربیت میں معاون دعا

دورِ رواں میں شیاطین جن ہوں یا انس ہماری اعمال کی کمزوریوں کے سبب ہم پر اتنے غالب آچکے ہیں کہ ہم بالخصوص ہماری نوجوان نسل اچھائی, برائی, حلال, حرام حتی کہ رشتوں ناطوں تک کی تمیز کھوچکی ہے. بیٹیوں سے زیادہ بیٹوں کی تربیت و حفاظت مشکل ہوچکی ہے. ایسے ایسے دل چیرتے مناظر اور خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کلیجہ پھٹ جائے. 
ایسے میں تمام ضروری اقدام کے ساتھ ساتھ مسنون دعائیں بچوں کو بچپن سے سکھانا اور انکی عادت ڈالنا ناگزیر ہوچکا ہے. یہ دعائیں مسنون ہونے کہ سبب اتنی مفید ہیں کہ انسان کی چھوٹی سی عقل میں ان کے فوائد سمٹنا بعید از عقل ہے. یہ صرف ہماری جسمانی حفاظت ہی نہیں کرتیں بلکہ نفس کی, خواہشات کی, شیطان کی پیروی وغیرہ سب سے محفوظ رکھتی ہیں. 
ایسی ہی ایک دعا یہ ہے جو سب اپنا معمول بنا لیں اور بچوں کو بچپن ہی سے رٹوا دیں تو إن شاء ﷲ تعالیٰ اللہ تعالٰی کی نافرمانیوں اور خاص کر ناجائز خواہشات اور انکی پیروی سے حفاظت رہے گی. 
"اللھُم لَا تَکِلْنِي اِلٰی نَفْسِی طَرْفَةَ عَیْنٍ"

دعا کا ترجمہ دیکھئے کتنا خوبصورت اور کثیر المفہوم ہے. 
"اے اللہ مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کیجئے"
کتنی وسعت پوشیدہ ہے اس دعا میں تمام ناجائز خواہشات, تمام نفسانی خواہشات اور غلط کام نفس کے غلام بن کر ہی تو کئے جاتے ہیں. ان سب سے پناہ صرف ایک جملے کی دعا میں مانگ لی گئی.

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
متعلقہ الفاظ
  • #تربیت
  • #دعا
  • #نفس
  • آپ بھی لکھئے

    اپنی مفید ومثبت تحریریں ہمیں ارسال کیجئے

    یہاں سے ارسال کیجئے

    ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
    ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
    شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025