مغربی دنیا نے محض اپنی تحسینیات اور کمالیات کی خاطر دنیا کی ضروریات و حاجیات کوقربان کرنے کا وتیرہ اختیار کیا ہوا ہے ۔اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کی آبادی کنٹرول میں رہے اس میں کوئی ان کا مقابلہ کر نے والا نہ ہو ۔ کوئی انھیں compete کرنے والا نہ ہو۔ اور کسی ملک کی آبادی اس حد تک نہ جاۓ جو ان کے لیے خطرہ ہو سکے یہ امر واقعہ ہے۔