مضمون 2026/03/11 مشاہدات

حمد باری تعالیٰ

جاں میں جاں ہے ہماری، ترے نام سے

ہے بنی خلق ساری، ترے نام سے

 

اک طرف ہو گنہ، اور ہو تیرا نام

ہو گا پھر پلڑا بھاری، ترے نام سے

 

خطِّ فاروق کا ہے اثر نیل پر

ہو گیا پانی جاری، ترے نام سے

 

مثلِ آقا(علیہ الصلوٰۃ والسلام) وہ رونا ترے سامنے

ہو نصیب آہ و زاری، ترے نام سے

 

کس نے کعبہ سے اقصیٰ بھی پہنچایا تھا

دوڑی تھی وہ سواری، ترے نام سے

 

”لا الہ“ ہے مساؔفر کے لب پہ سدا

مجھ پہ ہے وجد طاری، ترے نام سے

تبصرے (0)

اپنا تبصرہ لکھیں

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!