مضمون 2026/03/11 مشاہدات

ڈاکٹر امجد رحمہ اللہ کے نام

بذریعہ

بلال أحمد

ٹوٹا جو اک ستارہ امجد ہے نام اسکا

انسانیت کو روشن کرنا تھا کام جسکا

تھا دینِ حق کا داعی اسلام کا سپاہی 

ممتاز ہے سبھی میں عالی مقام اسکا 

للّٰہیت سے پُر تھا اخلاص کا گُہر تھا

پتھر کو موم کردے شیریں کلام اسکا

والد تھا وہ ہمارا ہر آنکھ کا ستارا 

کرکے یتیم ہم کو ٹوٹا ہے بام اسکا

بے نور ہو گئی ہے بزمِ جہان اپنی 

جب سے ختم ہوا ہے ہم میں قیام اسکا

وہ شان ہے ہماری پہچان ہے ہماری 

جاری مشن رہے گا ہر صبح و شام اسکا 

ہر راہِ زندگی میں احسان اس کے ہم پر

کیسے بیاں کرے گا حافظؔ غلام اسکا

تبصرے (0)

اپنا تبصرہ لکھیں

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!