مضمون 2026/03/11 مشاہدات

اردو مری زبان ہے میں اردودان ہوں

بذریعہ

بلال أحمد

اردو مری زبان ہے میں اردودان ہوں 

 اپنی زباں کا قلب سے میں قدردان ہوں

مجھ کو نہیں یہ رومن و انگریزی چاہیے

اپنے مرے ہیں پھول میں خود گلستان ہوں

میں ہوں غیور مجھ میں ہے غیرت زبان پر

اردو کی اہمیت کا میں اک ترجمان ہوں

بیٹھوں لکھوں کلام تو اردو میں ہی لکھوں

رومن سے مجھ کو خار ہے میں بازبان ہوں

مجھ میں نہی زباں کا تعصب کوئی کہ میں

پنجابی و بلوچ و سندھی و خان ہوں

ہر اک زباں کو اس کے ہی انداز میں لکھو

پیغام ہے مرا یہ میں آپ اپنی شان ہوں

تبصرے (0)

اپنا تبصرہ لکھیں

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!