مسواک کا استعمال، اور اسے جیب میں رکھنے کا ایک اہم فائدہ
ہر ایک کی زندگی میں کچھ عجیب واقعات رونما ہوتے ہیں، جس کو سن کر ہر بندہ ہکا بکا رہ جاتا ہے، میری زندگی میں بھی کچھ واقعات رونما ہوئے، لیکن زیادہ مصروفیت کی وجہ سے انکو قلمبند نہیں کرسکا، اور نہی یہ خیا آیا کہ میں ان واقعات کو قلمبند کروں۔ اور اگر کروں بھی تو کیسے کروں، کیونکہ میں انکو اپنی مادری زبان تو قلمنبد کرسکتا ہوں، اور چونکہ وہ زبان ایک لوکل زبان ہے ، تو شاید اکثریت اس نے ناواقف ہو، اور دوسری زبان جس پر میری کچھ نہ کچھ گرفت ہے ہو عربی زبان ہے، اور اس میں تو میں اللہ تعالي کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتا ہوں ، کہ انکی توفیق اور کرم سے بندہ موصوف نے عربی کی کچھ عبارات یاد کرلی ہیں، اور اپنی والدین ، اقربا اور اساتذہ کی دعاؤں کا سہارہ لیکر اپنی محنت کے بل بوتے پر کچھ نہ کچھ تو سیکھ ہی لیا، جس سے میں اپنے ما فی الضمیر کو بیان کرسکوں۔
ایک مرتبہ کی بات ہے کہ میں اپنی ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر کچھ علمی باتیں کرنے میں مصروف تھا، کہ اچانک میرے ایک ساتھی کی بات نے مجھے چونکا دیا، اور وہ بات ایسی تھی کہ شاید میں اپنی چونتیس سالہ زندگی میں پہلی مرتبہ سنی ہو، لیکن چونکہ بات ایسی تھی کہ میں اپنی بات کو ادھوری چھوڑ کر انکی بات کی طرف دہیان دینے لگا، اور وہ بات فائدہ سے خالی نہیں تھی، تو سوچا کہ اپنی اس ٹوٹھی پوٹھی اردو میں اسکو قلمبند کرکے ہر بندہ تک پہنچاؤں، ممکن ہے کہ وہ اس بات سے استفادہ کرسکیں۔
بات تو شاید آگے نکل گئی، لیکن خیر یہ باتیں فائدہ سے خالی نہیں ہیں، تو میں بات کر رہا تہا کہ میرے ایک ساتھی کی بات نے مجھے اپنی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کردیا، اور میں بھی انکی بات کی طرف متوجہ ہوگیا، تو اس نے کہا کہ مسواک کی برکتوں میں سے ایک برکت یہ بھی ہے، کہ جس ساتھی کے پاس مسواک ہو ، اور وہ انکا اہتمام کرتا ہو، اور وہ مسواک انکی جیب میں ہر وقت موجود ہو، پہر خدانخواستہ اگر کہیں وہ گرجاتا ہے، اس مسواک کی برکت کی وجہ سے ان کی ہڈیاں ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گی۔
جیسے ہی میں انکی یہ بات سنی، تو میں فورا مسواک والے کے پاس چلا گیا، ہو ان سے مسواک خرید لی اس عہد کے ساتھ کہ اب تو جینا اور مرنا ہوگا مسواک کے ساتھ، اس دن سے اللہ کے فضل کرم سے مسواک کا اہتمام شروع کردیا، اور ہرنماز کے اوقات میں اس کو استعمال کرنا تانکہ حضور اکرم صلي اللہ علیہ وسلم کی اس سنت کو زندہ کروں، اور اس سنت کے ذریعے اپنی جان کی بھی حفاظت کرسکوں۔ اللہ تعالي سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اس سنت استعمال زندہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔