سیرتِ نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام

(ابتدائیہ)

ماہ ربیع الاول کی آمد سے ہر مسلمان کو آقائے دو جہاں محبوب کبریاء ﷺ کی ولادت باسعادت یاد آجاتی ہے، جمال محمدی، نور مصطفوی، سیرت سرور کونین ﷺ سے واقف ہونے کی تمنا ہر ادنی سے ادنی امتی کے دل کی آرزو ہے، روئے زمین پر حضور اکرم ﷺ سے بڑھ کر کوئی محبوب نہ دیکھا گیا اور نہ دیکھا جائے گا، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے اخلاق و عادات، خصائل و شمائل، سیرت و صورت، حسن و جمال کو محفوظ کرکے امت تک پہنچایا۔

امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب "جامع ترمذی" کے آخر میں ایک رسالہ "شمائل ترمذی" کا بھی تصنیف فرمایا ہے جس میں حضور اکرم ﷺ کی مسنون اداؤں کو چھپن (56) ابواب میں جمع فرمایا ہے، اس رسالہ کی مختلف شروحات لکھی گئی ہیں، اردو میں اس کی عمدہ تشریح حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے "خصائل نبوی" کے نام سے مرتب فرمائی جو کہ محبوبانہ انداز اور محدثانہ شان میں شمائل نبوی کی اہم خدمت ہے، عارف باللہ مرشدی حضرت واصف منظور صاحب نور اللہ مرقدہ بھی اس کتاب سے درس دیتے اور مزید اسوہ نبوی کے پہلو کو اجاگر فرماتے تھے، الحمد للہ! اللہ تعالی کی توفیق سے راقم نے "واصف الخصائل فی شرح الشمائل المعروف شمائل نبوی" ان دروس کے خلاصہ کو مرتب کیا ، جس میں بہت سے شمائل نبوی کے پہلو کو جمع کردیا، اسی کتاب سے اس ماہ مبارک کی مناسبت سے چند اہم موضوعات کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے اور سیرت نبویہ کے حقیقی مقصد یعنی عملی زندگی میں اسوہ حسنہ کے خوبصورت رنگ کو بھرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔(✍: سفیان بلند)

اس مبارک سلسلہ کے موضوعات :
١- حضور اکرم ﷺ کا حلیہ مبارک
٢- حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت
٣- حضور اکرم ﷺ کا بالوں میں کنگھا کرنا، خضاب لگانا، سرمہ اور خوشبو استعمال فرمانا۔
٤- حضور اکرم ﷺ کا لباس، عمامہ، لنگی، موزہ اور جوتے
٥- حضور اکرم ﷺ کی انگوٹھی
٦- حضوراکرم ﷺ کی رفتار اور سواریاں
٧- حضور اکرم ﷺ کی نشست اور تکیہ
٨- حضور اکرم ﷺ کا کھانا تناول فرمانا
٩- حضور اکرم ﷺ کا پیالہ اور مشروبات
١٠- حضور اکرم ﷺ مختلف پھل تناول فرمانا اور آپ کی گفتگو اور مسکرانا، مزاح فرمانا
١١- حضور اکرم ﷺ کا بستر اور سونا
١٢- حضور اکرم ﷺ کی گریہ و زاری اور گھر میں نوافل پڑھنا
١٣- حضور اکرم ﷺ کی حیاء اور پاکیزہ زندگی
١٤- حضور اکرم ﷺ کے اسمائے گرامی اور القابات قرآنی
یہ چودہ اقساط کا دائرہ مل کر بدر منیر بن جائے گا جو ہر عاشق رسول کے لئے مینارہ نور ہے۔

مفتی سفیان بلند صاحب

رکن شریعہ کمیٹی حلال آگہی و تحقیقاتی کونسل
مدرس جامعہ دارالہدی گلستان جوہر
رکن شریعہ کمیٹی حلال آگہی و تحقیقاتی کونسل

کل مواد : 29
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024