ریاض الجنۃ میں سکون سے کئی نمازیں باجماعت پڑھنے کی ترکیب

حرم مکی میں صف اول میں نماز والی کارگذاری کو احباب نے پسند فرمایا، دعائیں دیں اور مطالبہ ہوا کہ کچھ اور بھی سناؤ، لیجئے، حرم مکی میں صف اول میں نماز کے بعد ریاض الجنۃ میں سکون سے کئی نمازیں باجماعت پڑھنے کی ترکیب بھی حاضر ہے۔

ایک مہربان بھائی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جالیوں کے قریب وقت گذارنے اور نماز پڑھنے کی ترکیب عنایت فرمائی تھی، اللہ پاک اسے جزائے خیر عطا فرمائیں۔

اس پر عمل کرنے سے کئی روز اللہ پاک نے یہ نعمت عطا فرمائی کہ عصر کی نماز ریاض الجنۃ میں اسطوانہ وفود کے پاس جالی مبارک کے بالکل ساتھ سر مبارک کی سمت میں پڑھی اور عشاء تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جوار میں وقت گزارنا نصیب ہوا، عشاء پڑھ کر وہاں سے نکلا۔
اللہ اللہ کتنا گندہ و گناہگار انسان اور اللہ پاک کی کتنی بڑی رحمت، کتنی عظیم عنایت، عجیب عالم تھا۔ کئی روز تک یہ سعادت نصیب ہوئی۔

کیا سہانی سہانی راتیں تھیں
خواب تھا جو بکھر گیا یونہی

ترکیب یہ تھی کہ ظہر کے بعد ریاض الجنۃ کا حصہ مردوں کے لئے بند کرکے عورتوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔ عصر کی اذان سے کوئی ایک ڈیڑھ گھنٹہ قبل اگر بندہ ایک خاص مقام پر قنات کے ساتھ لگ کر بیٹھ جائے اور قنات کے کھلنے کا انتظار کرے تو اس کے کھلتے ہی سارا ریاض الجنۃ خالی ملتا ہے اور اگر آگے جالیوں کے پاس کہیں جگہ مل جائے تو عشاء تک وہاں سے کوئی اٹھاتا نہیں ہے۔

لیکن ہے یہ بھی خاصے مجاہدے کا کام، کیونکہ اس عرصے میں بھوک پیاس اور وضو، تینوں کو قابو میں رکھنا ضروری ہے۔

شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024

تبصرے

يجب أن تكون عضوا لدينا لتتمكن من التعليق

إنشاء حساب

يستغرق التسجيل بضع ثوان فقط

سجل حسابا جديدا

تسجيل الدخول

تملك حسابا مسجّلا بالفعل؟

سجل دخولك الآن

آپ بھی لکھئے

اپنی مفید ومثبت تحریریں ہمیں ارسال کیجئے

یہاں سے ارسال کیجئے

ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2024